خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 563
خطبہ جمعہ 10 /نومبر 2006 ء 563 (45) خطبات مسرور جلد چهارم آج کل عائلی جھگڑوں کی شکایات پھر بہت زیادہ ہوگئی ہیں۔ہر احمدی اپنا اور اپنے گھر کا جائزہ لے۔اگر ہمارے اپنے گھروں میں نرمی اور اعلیٰ اخلاق کے نظارے نظر نہیں آرہے تو ہم نے بھٹکے ہوئے لوگوں کو رستہ کیا دکھانا ہے عائلی جھگڑوں کی مختلف وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے تقومی کو اختیار کرنے اور اعلیٰ اخلاق کو اپنانے کی تاکیدی نصائح فرمودہ مورخہ 10 نومبر 2006 ء (10 نبوت 1385 ھش) بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: ياَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَّ نِسَاءَ وَاتَّقُو اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا (النساء: 2) آجکل پھر عائلی جھگڑوں کی شکایات بہت زیادہ ہو گئی ہیں۔میاں بیوی کے جو معاملات ہیں، آپس کے جھگڑے ہیں ان میں بعض دفعہ ایسے ایسے بیہودہ اور گھناؤ نے معاملات سامنے آتے ہیں جن میں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں بھی ہوتی ہیں یا مردوں کی طرف سے یا سرال کی طرف سے ایسے ظالمانہ رویے ہوتے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل نہ ہو اور اللہ تعالیٰ کا حکم ذکر سامنے نہ ہو کہ نصیحت کرتے kh5-030425