خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 323 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 323

خطبات مسرور جلد چهارم 323 66 خطبہ جمعہ 23 / جون 2006 ء بہت پہلے آپ نے اعلان فرما دیا تھا۔ایک اخبار اس زمانے میں تھا جرنل و گوہر آصفی کلکتہ سے۔اس نے لکھا کہ غرض اس جلسہ سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ صرف حضرت مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان تھے جنہوں نے اس میدان مقابلہ میں اسلامی پہلوانی کا پورا حق ادا فرمایا ہے۔پھر کہتا ہے کہ اگر اس جلسے میں حضرت مرزا صاحب کا مضمون نہ ہوتا تو اسلامیوں پر غیر مذاہب والوں کے روبرو ذلّت و ندامت کا قشقہ لگتا۔مگر خدا کے زبردست ہاتھ نے مقدس اسلام کو گرنے سے بچالیا۔بلکہ اُس کو اس مضمون کی بدولت ایسی فتح نصیب فرمائی کہ موافقین تو موافقین، مخالفین بھی فطرتی جوش سے کہہ اٹھے کہ یہ مضمون سب پر بالا ہے، بالا ہے۔صرف اس قدر نہیں بلکہ اختتام مضمون پر حق الامر معاندین کی زبان پر یوں جاری ہو چکا کہ اب اسلام کی حقیقت کھلی اور اسلام کو فتح نصیب ہوئی“۔(روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 17۔زیر تعارف کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی، مطبوعہ لندن) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعویٰ نبوت سے بہت پہلے اللہ تعالیٰ نے مختلف وقتوں میں الہامات کے ذریعہ سے مدد و نصرت کا یقین دلاتے ہوئے یہ بتا دیا تھا کہ اسلام کی فتح اب آپ کے ساتھ وابستہ ہے۔اس بارے میں 1883ء کا ایک الہام ہے۔اس کے الفاظ یوں ہیں : حَمَاكَ اللهُ نَصَرَكَ اللهُ، رَفَعَ اللهُ حُجَّةَ الْإِسْلَامِ، جَمَالٌ۔هُوَ الَّذِي أَمْشَاكُمْ فِي خدا تیری حمایت کرے گا۔خدا تجھ کو مدد دے گا۔خدا حجت اسلام کو بلند کرے كُلّ حَالٍ گا ، جمال الہی ہے جس نے ہر حال میں تمہارا تحقیہ کیا ہے۔66 تذکرہ صفحہ 174 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ ) یعنی تمہیں پاک صاف کیا ہے۔تو پھر ایک علمی معجزہ جس میں اللہ تعالیٰ کی خاص تائید و نصرت شامل حال تھی خطبہ الہامیہ تھا۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : 11 / اپریل 1900ء کو عید اضحی کے دن صبح کے وقت مجھے الہام ہوا کہ آج تم عربی میں تقریر کرو۔تمہیں قوت دی گئی اور نیز یہ الہام ہوا۔كَلامٌ اُفْصِحَتْ مِنْ لَدُنْ رَبِّ كَرِيْم - یعنی اس کلام میں خدا کی طرف سے فصاحت بخشی گئی ہے۔تب میں عید کی نماز کے بعد عید کا خطبہ عربی زبان میں پڑھنے کے لئے کھڑا ہو گیا اور خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ غیب سے مجھے ایک قوت دی گئی اور وہ فصیح تقریر عربی میں فی البدیہ میرے منہ سے نکل رہی تھی کہ میری طاقت سے بالکل باہر تھی۔اور میں نہیں خیال کر سکتا کہ kh5-030425