خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 176
176 خطبہ جمعہ 31 / مارچ 2006 ء خطبات مسرور جلد چهارم ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے ایک بہت بڑی رقم جمع بھی کر لی ہے اور وعدے بھی کئے ہیں۔ان کے لئے بھی دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے اور یہ توفیق دے کہ وہ جلد اپنے وعدے پورے کرنے والے بھی ہوں۔لیکن امریکہ کی جماعت کو بھی یا درکھنا چاہئے کہ اس بہت بڑی قربانی کی وجہ سے کہیں ان کے لازمی چندہ جات میں فرق نہ پڑے۔وہ بہر حال متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والوں کے لئے جو بھی اللہ کی راہ میں قربانی کر رہے ہیں ان کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ ہے کہ سلسلہ کی ترقی کے لئے جس چیز کی بھی ضرورت ہوگی اور جن اموال کی بھی ضرورت ہے وہ انشاء اللہ میسر ہو جائیں گے، مہیا ہو جائیں گے۔جیسا کہ آپ فرماتے ہیں: ”اور خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ اس سلسلہ کو ترقی دے گا اس لئے امید کی جاتی ہے کہ اشاعت اسلام کے لئے ایسے مال بہت اکٹھے ہو جائیں گے۔“ 66 (رساله الوصیت روحانی خزائن جلد نمبر 20 صفحہ 319) تو یہ تو کوئی فکر نہیں ہے کہ مال نہیں ملے گا، ضرورت پوری نہیں ہوگی۔لیکن ہمیں یہ دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ان مالی قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہوں اور قربانیوں کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والے ہوں۔اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں۔دعا کی ایک اور درخواست ہے کہ انشاء اللہ اس ہفتے کے دوران میں میں آسٹریلیا وغیرہ اور دوسرے چند ممالک کے چند ہفتوں کے لئے دورے پر جا رہا ہوں۔۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اس دورے کو با برکت فرمائے اور ہر لحاظ سے کامیاب فرمائے جو وہاں کے احمدیوں کے لئے بھی بابرکت ہو۔اور سفر میں بھی ہمیں حفاظت میں رکھے۔kh5-030425