خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 88 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 88

خطبات مسرور جلد سوم 88 خطبہ جمعہ 11 فروری 2005ء مخصوص تھی کہ آپ نے ایک قوم وحشی سیرت اور بہائم خصلت ( یعنی وحشی طبیعت رکھنے والے اور جانوروں والی خصلتیں رکھنے والوں) کو انسانی عادات سکھلائے۔یا دوسرے لفظوں میں یوں کہیں کہ بہائم کو انسان بنایا اور پھر انسانوں سے تعلیم یافتہ انسان بنایا اور پھر تعلیم یافتہ انسانوں سے باخدا انسان بنایا اور روحانیت کی کیفیت ان میں پھونک دی اور بچے خدا کے ساتھ ان کا تعلق پیدا کر (لیکچرسیالکوٹ۔روحانی خزائن جلد 20صفحه 206-207 ) اللہ تعالیٰ ہم سب کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر اور آپ کے نقش قدم پر اور آپ کی سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔حضور انور نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: آج بنگلہ دیش کا 81 واں جلسہ سالانہ بھی ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ خیریت سے ہو جائے۔وہاں کے حالات بھی ایسے ہیں جب احمدی اکٹھے ہوتے ہیں تو ہر وقت خطرہ رہتا ہے۔تو ان کے لئے دعا کریں۔اور بنگلہ دیش کے احمدیوں کے لئے بھی یہی پیغام ہے کہ اپنی زندگیوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔اور ہمیشہ سچائی اور حق پر قائم رہیں۔谢谢谢