خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 655
خطبات مسرور جلد سوم 655 (44) خطبہ جمعہ 11 /نومبر 2005ء تحریک جدید کے نئے مالی سال کا اعلان ہارٹلے پول (برطانیہ) میں مسجد ناصر کا افتتاح مساجد کی تعمیر کا مقصد خدائے واحد کی عبادت ھے خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 نومبر 2005ء بمقام مسجد ناصر۔ہارٹلے پول ( برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت کی:۔يُبَنِي أَدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَوَاتِكُمْ وَرِيْشًا وَلِبَاسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ ذَلِكَ مِنْ أَيْتِ اللهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ (الاعراف: 27) يبَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ (الاعراف: 32) پھر فرمایا:۔الحمد للہ آج ہمیں اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ ہم ملک کے اس حصے میں بھی مسجد تعمیر کرنے کے قابل ہوئے۔اللہ تعالیٰ جماعت کی قربانی کو قبول فرمائے اور جس مقصد کے لئے یہ مسجد تعمیر کی گئی ہے یہاں کا رہنے والا ہر احمدی اس مقصد کو پورا کرنے والا ہو۔اس مسجد کی تعمیر کے