خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 623
خطبات مسرور جلد سوم 623 (41) خطبه جمعه 21 اکتوبر 2005ء تلاوت قرآن کریم کی اہمیت ، آداب اور برکات خطبه جمعه فرموده 21 /اکتوبر 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی :۔الَّذِينَ أَتَيْهُمُ الْكِتَبَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلَاوَتِه أُولَيكَ يُؤْمِنُوْنَ بِهِ وَمَنْ يَكْفُرْ بِهِ فَأُولَيكَ هُمُ الْخَسِرُونَ (البقرة: 122) پھر فرمایا:۔آجکل ماشاء اللہ جہاں رمضان کی وجہ سے مسجدوں میں درسوں کے سنے اور پھر اس کا مختصر ترجمہ اور تفسیر یا اہم مقامات کی وضاحت سنے کا موقع میسر ہوتا ہے جس سے بڑے شوق کے ساتھ بہت سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہوتے ہیں۔اور پھر نماز تراویح میں قرآن کریم کا دور مکمل ہو رہا ہوتا ہے اور خاصی تعداد اس سے بھی فائدہ اٹھاتی ہے، وہاں گھروں میں بھی قرآن کریم پڑھنے ، اس کی تلاوت کرنے اور بعض کو اس کا ترجمہ پڑھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔عموماً ماشاء اللہ ! اکثر احمدی گھروں میں رمضان میں قرآن کریم کے پڑھنے کی طرف خاص توجہ ہوتی ہے۔اس کی ایک وجہ تو رمضان کی وجہ سے اپنے اندر روحانی تبدیلی پیدا کرنے کی مومن عمومی کوشش کرتا ہے۔دوسرے قرآن کریم کو جیسا کہ ہم جانتے ہیں رمضان سے ایک خاص نسبت ہے۔اس کا نزول اس مہینے میں شروع ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے حضور مناجات کو خدا تعالیٰ نے