خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 583 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 583

خطبات مسرور جلد سوم 583 خطبہ جمعہ 23 ستمبر 2005ء کوئی مالی تحریک ہوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان پیاروں نے ہمیشہ لبیک کہا۔اس سلسلے میں آج میں بھی آپ کو، ناروے کی جماعت کو، ایک مالی تحریک کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں، ایک ایسی مالی تحریک جس کا دوہرا ثواب ہے۔جس سے آپ جنتوں کے دوہرے وارث ہو رہے ہیں۔ایک تو مالی قربانی کر کے اور دوسرے اُس خاص مقصد کے لئے قربانی کر کے جس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اس نے اپنے لئے جنت میں گھر بنالیا۔فرمایا جومسجد تعمیر کرتا ہے وہ ویسا ہی گھر اپنے لئے جنت میں بناتا ہے۔جماعت احمد یہ ناروے نے چند سال پہلے اپنی ضرورت کے پیش نظر حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی اجازت سے بلکہ شاید حضور رحمہ اللہ کے کہنے پر ہی۔( بہر حال مجھے اس وقت مستحضر نہیں ہے)۔ایک مسجد بنانے کا وعدہ کیا تھا۔لیکن بدقسمتی سے یہ وعدہ پورا نہ ہو سکا۔ہر ایک نے دوسرے پر الزام دینے کی کوشش کی، بہر حال یہ ایک لمبی کہانی ہے۔اور سوائے بیسمنٹ (Basement) کے جوابھی آتے ہوئے میں نے دور سے ہی دیکھی ہے۔اور وہ بھی اب کافی بُری اور نا گفتہ بہ حالت میں ہے کچھ تعمیر نہیں ہو سکا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ افراد جماعت نے بہت مالی قربانیاں کی ہیں لیکن شاید اپنی طاقت سے بڑھ کر منصو بہ بنالیا تھا اس لئے پورا نہیں کر سکے۔ایک احمدی جب ایک دفعہ عہد کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے یہ وعدہ کرتا ہے تو پھر اس کو پورا کرنے کی سر توڑ کوشش کرتا ہے۔اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ اس وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔لیکن شاید آپ لوگوں کی اس طرف پوری طرح توجہ نہیں ہوئی یا صحیح طریقے سے یاد دہانی نہیں کروائی گئی۔یہ احساس نہیں ہوا کہ اگر یہ مسجد نہ بنی تو ایک عہد کو پورا نہ کرنے کے علاوہ ہم دنیاوی نقصان بھی اٹھا رہے ہیں۔کیونکہ اس پر جو کچھ بھی بن چکا ہے یا زمین وغیرہ خریدی اس پر بھی کافی رقم خرچ ہو چکی ہے۔اور پھر کیونکہ استعمال کے قابل جگہ نہیں ہے اس لئے وہ ضائع بھی ہورہی ہے۔دوسرے کونسل نے بھی کئی دفعہ سوال اٹھایا ہے اور دوسری تنظیمیں بھی جو نہیں چاہتیں کہ جماعت یہاں مسجد بنائے، یہ جگہ وہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔مختلف اوقات میں اخباروں وغیرہ میں شور مچاتے رہتے ہیں۔یا اور طریقوں سے شور مچاتے