خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 555 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 555

خطبات مسرور جلد سوم 555 (36) خطبہ جمعہ 16 ستمبر 2005ء خدا تعالیٰ کی معرفت اور اس کے حصول کے طریق سکنڈے نیوین ممالک کے پہلے جلسہ کے موقع پر بصیرت افروز خطاب خطبه جمعه فرموده 16 ستمبر 2005ء بمقام گوتھن برگ (سویڈن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی :۔يَا يُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ پھر فرمایا:۔(البقرة : 22) اس آیت کا ترجمہ ہے کہ اے لوگو! عبادت کرو اپنے رب کی جس نے تم کو پیدا کیا اور ان کو جو تم سے پہلے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے سیکنڈے نیوین ممالک کا ( جو مجھے بتایا گیا ہے اس کے مطابق ( پہلا جلسہ ہے جو ، دنیا کے لئے بھی بتا دوں کہ اکٹھا ایک جگہ تینوں ممالک کا یعنی ڈنمارک،سویڈن اور ناروے کا مشترکہ ہو رہا ہے۔تینوں ممالک سے آپ لوگ یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ان جلسوں کے قیام کا ایک بہت بڑا مقصد افراد جماعت کے تقویٰ کے معیار کو بلند کرنا اور اپنے ماننے والوں کو ایک خدا کی حقیقی پہچان کروا کر ان کو اس کے سامنے جھکنے والا ، اس کی عبادت کرنے والا اور اس کے حکموں پر عمل کرنے