خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 518 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 518

خطبات مسرور جلد سوم 518 خطبہ جمعہ 26 راگست 2005 ء حبل اللہ کو پکڑنے کے دعوے جھوٹے ہیں۔پھر تو خلافت احمدیہ کے احترام اور استحکام کے نعرے کھو کھلے ہیں۔پھر تو خلیفہ وقت کے لئے بھی فکر کی بات ہے۔نظام جماعت کے لیے بھی فکر کی بات ہے اور ایک پکے اور نیچے احمدی کے لیے بھی فکر کی بات ہے۔کیونکہ ان راہوں پر نہ چل کر جن پر چلنے کا اللہ اور اس کے رسول نے حکم دیا ہے ، آگ کے گڑھے کی طرف بڑھنے کا خطرہ ہے۔پس آج ہر احمدی کو حبل اللہ کا صحیح اور اک اور فہم حاصل کرنے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔صحابہ کی طرح قربانیوں کے معیار قائم کرنا حبل اللہ کو پکڑنا ہے۔ایک دوسرے کے حقوق ادا کر نا حبل اللہ کو پکڑنا ہے۔قرآن کریم کے تمام حکموں پر عمل کرنا حبل اللہ کو پکڑنا ہے۔اگر ہر فرد جماعت اس گہرائی میں جا کر حبل اللہ کے مضمون کو سمجھنے لگے تو وہ حقیقت میں اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ایک جنت نظیر معاشرے کی بنیاد ڈال رہا ہوگا۔جہاں بھائی بھائی کے حقوق بھی ادا ہور ہے ہوں گے ، میاں بیوی کے حقوق بھی ادا ہور ہے ہوں گے،ساسوں ، بہوؤں کے حقوق بھی ادا ہور ہے ہوں گے۔دوست دوست کے حق ادا کرتے ہوئے اس کی خاطر قربانی دے رہا ہو گا۔جماعت کا ہر فر د نظام جماعت کی خاطر قربانی دینے کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہوگا۔غرض کہ ایک ایسا معاشرہ قائم ہو گا جو مکمل طور پر خدا تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے والا معاشرہ ہوگا۔جس میں وہ لوگ بستے ہوں گے جو اس قرآنی آیت پر عمل کرنے والے ہیں۔فرمایا الَّذِيْنَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (آل عمران : 135 ) یعنی وہ لوگ جو آسائش میں بھی خرچ کرتے ہیں اور تنگی میں بھی اور غصہ دیا جانے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔فرمایا کہ اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔یہ اعلیٰ اخلاق دکھانے والے کون لوگ ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو لڑائی جھگڑوں کو ختم کرنے کے لئے آپس میں محبت و پیار کی فضا پیدا کرنے کے لئے ، ایک ہو کر رہنے کے لئے اللہ کی خاطر اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے