خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 516
خطبات مسرور جلد سوم 516 خطبہ جمعہ 26 راگست 2005 ء مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعریف کے بعد ہر چیز باطل ہو چکی ہے۔وہ دلیل اپنے پاس رکھیں اور جماعت میں فساد کی کوشش نہ کریں۔بہر حال واضح ہو کہ اب اللہ کی رسی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وجود ہی ہے، آپ کی تعلیم پر عمل کرنا ہے۔اور پھر خلافت سے چمٹے رہنا بھی تمہیں مضبوط کرتا چلا جائے گا۔خلافت تمہاری اکائی ہو گی اور خلافت تمہاری مضبوطی ہوگی۔خلافت تمہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آنحضرت عبید اللہ کے واسطے سے اللہ تعالیٰ سے جوڑنے والی ہوگی۔پس اس رستی کو بھی مضبوطی سے پکڑے رکھو۔ورنہ جو نہیں پکڑے گا وہ بکھر جائے گا۔نہ صرف خود بر باد ہوگا بلکہ اپنی نسلوں کی بربادی کے سامان بھی کر رہا ہوگا۔اس لئے ہر وہ آدمی جس کا اس کے خلاف نظریہ ہے وہ ہوش کرے۔اس ریشی کو پکڑنا کس طرح ہو گا؟ یہ صرف بیعت کر کے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو مان لینے سے ہی نہیں ہوگا بلکہ ان شرائط بیعت پر عمل کرنا بھی ضروری ہے جو آپ نے مقرر فرمائی ہیں۔دیکھیں کتنی کڑی شرائط ہیں۔بعض تو بعض عمل کرنے والوں کو بڑی بڑی لگتی ہیں۔لیکن کس درد سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں اس طرف توجہ دلائی ہے۔کس طرح ایک ایک بات کو لے کر ہمیں سمجھایا ہے کہ میری بیعت میں آنے کے بعد کس طرح تمہیں اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کرنی ہوں گی۔عبادات اور توحید کے قیام سے لے کر چھوٹی سے چھوٹی نیکیاں اختیار کرنے ، تقویٰ کی باریک راہوں پر چلنے اور اپنے بھائیوں کے حقوق ادا کرنے کی طرف ہمیں توجہ دلائی تا کہ اللہ کے احکامات کی رسی کو تھام کر ہم اللہ تعالیٰ تک پہنچ سکیں ، اس کی رضا حاصل کرنے والے بن سکیں۔اور یہی باتیں ہیں جن کی آپ کے بعد خلفائے وقت نے تلقین کی اور نصیحت فرماتے رہے۔تین سال کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ خلافت احمدیہ کو قائم ہوئے سو سال کا عرصہ ہو جائے گا اور جماعت اس جو بلی کو منانے کے لیے بڑے زور شور سے تیاریاں بھی کر رہی ہے۔اس کے لئے دعاؤں اور عبادات کا ایک منصوبہ میں نے بھی دیا ہے۔ایک تحریک دعاؤں کی ، نوافل کی میں نے