خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 39 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 39

خطبات مسرور جلد سوم 39 3 خطبہ جمعہ 28 جنوری 2005ء فرانس اور سپین کے دورہ کے دوران اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے ایمان افروز واقعات اور هیومینیٹی فرسٹ کے تحت کی جانے والی خدمات کا تذکرہ خطبه جمعه فرموده 28 /جنوری 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح۔مورڈن۔لندن (برطانیہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے 178 ممالک میں جماعت قائم ہے اور احباب جماعت ہر جگہ ، ہر ملک میں اخلاص و وفا میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ہر ملک کی جماعت کی یہ خواہش ہے کہ خلیفہ وقت کا دورہ ان کے ملک میں ہو۔کیونکہ خلیفہ وقت کے دورے سے جماعت میں کام کرنے کی رفتار میں تیزی پیدا ہو جاتی ہے۔ابھی گزشتہ دنوں امیر صاحب نائیجیریا اور ایک اور نائیجیرین دوست آئے ہوئے تھے، انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ خلفاء کے دورے کے بعد ہمیشہ جماعت میں ایک خاص تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے اور کہنے لگے کہ گزشتہ سال آپ کے دورے کے بعد بھی جماعت میں خاص جوش پایا جاتا ہے۔الحمد للہ کہ جماعت اپنے اخلاص و وفا کی وجہ سے جوا سے خلافت سے ہے ان دوروں کی وجہ سے اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔لیکن فائدہ تبھی ہے جب ان تبدیلیوں کو مستقل اپنے اندر جاری کر دیا جائے، تبدیلیوں کا اثر مستقل رہے، یہ نہیں کہ کچھ عرصہ بعد آگے