خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 405 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 405

خطبات مسرور جلد سوم کروانے کی توفیق عطا فرمائے۔405 خطبہ جمعہ 8 جولائی 2005ء پھر کیلگری کینیڈا کا ایک بڑا شہر ہے۔یہاں بھی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے سنگ بنیاد کے وقت ایک بڑی اچھی تقریب ہوئی اور ان کے ممبر آف پارلیمینٹ اور شہر کے معززین دوست آئے ، بلکہ صوبے کے گورنر بھی آئے ہوئے تھے۔اسی طرح وینکوور میں بھی دوست ، معززین اور پارلیمینٹ ممبران آئے ہوئے تھے۔کینیڈا میں عموماً جماعت کا ایک اچھا اثر قائم ہے۔اور ان دونوں شہروں میں بھی باقی کینیڈا کی طرح جماعت کا بڑا اچھا اثر قائم ہے۔اللہ تعالیٰ یہ نیک اثر ہمیشہ قائم رکھے اور جماعت کو توفیق دے کہ اس میں مزید ترقی ہو اور اس نیک تاثر کے نیک اثرات بھی ظاہر ہوں اور وہاں کے احمدی ان لوگوں کو بھی اسلام کی روشنی سے منور کرنے کے قابل ہوسکیں۔تو کیلگری میں مسجد کے سنگ بنیاد کا ذکر ہو رہا تھا۔یہ منصو بہ بھی بڑا ہے۔میرا خیال ہے کینیڈا کی یہ سب سے بڑی مسجد ہو گی۔تقریباً چھ سات ملین ڈالرز کا خرچ ہے۔اللہ تعالیٰ وہاں کے احمدی احباب کو توفیق دے، ان کی تو فیقوں کو بڑھائے اور جلد انہیں یہ مسجد تعمیر کرنے کی توفیق دے۔بنیا د رکھی ہے انشاء اللہ کام شروع ہو جائے گا۔جس جوش اور درد کے ساتھ وہاں کے لوگوں نے اپنے وعدے پورے کرنے اور بڑھا کر پورے کرنے کا اظہار کیا اور دعا کے لئے کہا مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی مسجد کی تعمیر بھی مکمل ہو جائے گی ، اور کوئی مالی مسئلہ نہیں ہو گا۔اس مسجد کا نام ” بیت النور رکھا گیا ہے۔پھر ٹورانٹو کے پاس ایک جگہ ہے۔بریمپٹن (Brampton) ، یہاں بھی مسجد کا سنگ بنیادرکھا گیا ہے۔یہاں کچھ روکیں ابھی حائل ہیں ، جیسا ان ملکوں میں ہوتا ہے، بعض اجازتیں لینی ہوتی ہیں۔بعض ہمسایوں کی طرف سے روکیں ہیں۔بہر حال بنیا د رکھ دی گئی ہے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ روکوں کو دور فرمائے اور یہاں بھی مسجد کی تعمیر جلد شروع ہو جائے۔پھر کینیڈا کی جماعت نے ایڈمنٹن، لائیڈ منسٹرز اور سکاٹون وغیرہ میں مساجد کے لئے پلاٹ خریدے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی بڑے بڑے پلاٹ ہیں۔دس ہیں اور تمیں ایکٹر کے۔یہاں بھی جلد اللہ کرے ان کو مساجد کی تعمیر کی توفیق ملے۔تو جو پہلی جگہیں ہیں ونکوور اور کیلگری کیونکہ یہ شہر کے اندر ہیں۔