خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 335
خطبات مسرور جلد سوم 335 خطبہ جمعہ 3 / جون 2005ء اس لئے ہمیں اس قسم کی چھوٹی بچت کی ضرورت نہیں ہے تو پھر ایسے لوگوں کو کم از کم جو خرچ وہ اپنے بچوں کی شادی پر کرتے ہیں اس کا ایک فیصد تو غریب کی شادی کی مدد کے لئے چندہ دینا چاہئے۔پاکستان میں بھی بہت سے لوگ ہیں جو بڑی فضول خرچی کرتے ہیں۔کچھ باہر سے جا کر کر رہے ہوتے ہیں اور کچھ وہاں رہنے والے کر رہے ہوتے ہیں۔یا جو فضول خرچی نہیں بھی کرتے ان کی ایسی توفیق ہوتی ہے کہ بچوں کی شادی میں مدد کر سکیں۔ان سب کو آگے آنا چاہئے اور اس نیک کام میں حصہ لینا چاہئے۔عموماً ایک غریبانہ شادی پچھیں تمہیں ہزار روپے کی مدد سے ہو جاتی ہے۔کچھ نہ کچھ تو انہوں نے خود بھی کیا ہوتا ہے۔اتنی مدد ہو جائے تو لوگوں کی بڑی مدد ہو جاتی ہے۔تو پھر یہ غریب آدمی کے لئے سکون کا باعث بن رہی ہوتی ہے اور آپ کو دعاؤں کا وارث بنارہی ہوتی ہے۔بہر حال ہر ایک کو حسب توفیق اس فنڈ میں ضرور حصہ لینا چاہئے۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے۔دوسرے میں اس طرف توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ سپین میں نئی مسجد کی تعمیر کا میں نے اعلان کیا تھا اور سپین کی جماعت کے محدود وسائل کی وجہ سے دوسروں کو بھی اس میں حصہ لینے کی تحریک کی تھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے مخلصین نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔بڑی تعداد میں وعدے آئے۔الحمد للہ۔اور کچھ احباب نے اپنے وعدے تو پورے بھی کر دیئے یا کچھ حصہ ادا کر دیا۔لیکن ابھی کافی بڑی تعداد ایسی ہے جن کے وعدے قابل ادا ہیں۔اب وہاں ایک جگہ پسند آئی ہے اور سودا ہورہا ہے۔ویلنسیا سے کوئی پندرہ سولہ کلومیٹر پہ مین ہائی وے کے اوپر ایک چھوٹا سا قصبہ ہے اور ہائی وے کے اوپر ہی ایک پلاٹ ہے۔اس میں تعمیر شدہ ایک چھوٹی سی مضبوط عمارت بھی ہے جور ہائش کے لئے استعمال ہو سکتی ہے۔بہر حال وہاں خالی جگہ بھی کافی ہے۔وہاں مسجد کا پلان انشاء اللہ بن رہا ہے۔تعمیر شروع ہو جائے گی۔اللہ کرے کونسل کی طرف سے اجازت بھی مل جائے۔اسی طرح اس کے ساتھ ایک اور خالی پلاٹ بھی ہے جو کو نے (Cormer) کا پلاٹ ہے۔میں نے انہیں کہا ہے کہ وہ بھی خریدنے کی کوشش کریں۔اس طرح اس پلاٹ کو دو طرف۔ނ سڑک مل جائے گی۔پہلا پلاٹ 2800 مربع میٹر کا ہے۔اگر دوسرا بھی مل گیا تو انشاء اللہ