خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 210
خطبات مسرور جلد سوم 210 خطبہ جمعہ یکم اپریل 2005ء لالچوں سے دور رہنے اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ بنے کیلئے آپ نے اس طرح نصیحت فرمائی ہے کہ تم میں سے جو کم درجے والا یا کم وسائل والا ہے تم اس کی طرف دیکھو اور اس شخص کی طرف نہ دیکھو جو تم میں سے اوپر اور اچھی حالت میں ہے۔“ (مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحه 254 مطبوعه بيروت) یہ بھی شکر کا ایک انداز ہے اور انسان نچلے کی طرف دیکھنے کی بجائے اوپر والے کی طرف نگاہ کرے تو اس سے حسد پیدا ہوتا ہے اور اگر نیچے والے کو دیکھے تو اس سے شکر پیدا ہوتا ہے۔یہ طریق اختیار کرنا چاہئے جو تمہیں اس لائق بنا دے گا۔تم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناقدری نہیں کرو گے۔“ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: یہ اللہ تعالیٰ کا کمال فضل ہے کہ اس نے کامل اور مکمل عقائد صحیحہ کی راہ ہم کو اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے بدوں مشقت اور محنت کے دکھائی ہے بغیر کسی محنت اور مشقت کے دکھا دی ہے۔وہ راہ جو آپ لوگوں کو اس زمانے میں دکھائی گئی ہے بہت سے عالم ابھی تک اس سے محروم ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے اس فضل اور نعمت کا شکر کرو اور وہ شکر یہی ہے کہ سچے دل سے ان اعمال صالحہ کو بجالاؤ جو عقائد صحیحہ کے بعد دوسرے حصہ میں آتے ہیں اور اپنی عملی (مسند احمد جلد 4 صفحه 278 مطبوعه بيروت) حالت سے مدد لے کر دعا مانگو کہ وہ ان عقائد صحیحہ پر ثابت قدم رکھے اور اعمال صالحہ کی توفیق بخشے (ملفوظات جلد اول صفحه 94-95 جدید ایڈیشن - رپورٹ جلسه سالانه 1897ء صفحه (166) | اللہ کرے کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر چلنے کی کوشش کرنے والے ہوں جو آپ نے ہمارے سامنے قائم فرمایا اور ان نصیحتوں پر عمل کرنے والے ہوں جو شکر گزار بندہ بننے کے لئے آپ نے ہمیں فرما ئیں۔اور جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ دعا مانگو کیونکہ دعاؤں کے ساتھ ہی ان پر عمل کرنے کی بھی توفیق ملے گی۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے۔