خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 464 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 464

464 $2004 خطبات مسرور کے حضور حاضر ہونے کا وقت آئے تو یہ تسلی ہو کہ ہم اپنے پیچھے نیک اور دیندار اولا د چھوڑے جار ہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری مددفرمائے۔آج جلسہ سالانہ بھی شروع ہو رہا ہے بلکہ میرا خیال ہے اس خطبے کے ساتھ ہی شروع ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے پروگراموں سے آپ سب کو بھی اور آپ کے بیوی بچوں کو بھی فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔جس مقصد کے لئے آپ آئے ہیں اس کو پورا کرنے والے ہوں۔یعنی اپنی روحانیت کو مزید صیقل کرنے کے لئے ، مزید بڑھانے کے لئے۔ان دنوں میں خاص طور پر دعاؤں پر اور درود پر بہت زور دیں۔اپنے اخلاق کے اعلیٰ نمونے دکھائیں، اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کریں۔ذراذراسی بات پر غصے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔انتظامیہ ہر وقت آپ کی خدمت پر مامور ہے۔لیکن اگر کوئی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہو جائیں تو صرف نظر کریں، معاف کرنے کی عادت ڈالیں۔اللہ کی خاطر ان تین دنوں میں اگر تنگیاں برداشت کر بھی لیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس کا اجر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت ملے گا۔آپس میں محبت اور بھائی چارے کی مثالیں قائم کریں۔اگر کچھ لوگوں کی آپس کی رنجشیں ہیں تو ان رنجشوں کو دور کریں، ایک دوسرے کو معاف کریں اور آپس میں ایک ہو جائیں۔اللہ کرے کہ یہ جلسہ آپ سب کے لئے پہلے سے بڑھ کر روحانی تبدیلی لانے کا باعث بنے۔آمین