خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 302
$2004 302 خطبات مسرور تمہیں غافل کر دیا ہے ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی دوڑ نے، یہاں تک کہ تم نے مقبروں کی زیارت کی۔خبر دار تم ضرور جان لو گے، پھر خبر دار تم ضرور جان لو گے، خبر دار اگر تم یقینی علم کی حد تک جان لو۔اس کی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے مختلف زاویوں سے بڑی تفصیل سے تفسیر فرمائی ہے۔اس وقت میں اس میں سے چند نکات رکھوں گا۔اور یہ ضروری نہیں ہے کہ یہ کثرت ، تکبر یا غرور صرف حکومتوں کے لئے یا بڑے گروہوں کے لئے ہوتا ہے۔بلکہ اپنے اپنے دائرے میں جو بھی ایسی حرکتیں کرنے والا ہو گا وہ انہیں نتائج سے دو چار ہوگا۔حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں کہ : اول : بنی نوع انسان میں ان کے خلاف رد عمل پیدا ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ تکاثر کے نتیجہ میں تکبر پیدا ہوتا ہے۔اور تکبر کے نتیجہ میں لوٹ مار اور ظلم پیدا ہوتا ہے۔آخر بنی نوع انسان میں اس کے خلاف جوش پیدا ہوتا ہے اور وہ حکومت کو تباہ کرنے کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں یا اگر اپنے دائرے میں جو بھی ظلم کرے والا ہوگا اس کے خلاف لوگ کھڑے ہوں گے۔دوم : کبھی بنی نوع انسان میں تو ان کے خلاف رد عمل پیدا نہیں ہوتا لیکن ان کی اپنی اولاد ان کی کمائی کو استعمال کر کے عیاش ہو جاتی ہے۔اور اس طرح ان میں اندرونی زوال پیدا ہونے لگتا ہے۔باپ دادا کی جائیداد چونکہ مفت ہاتھ میں آجاتی ہے اس لئے عیاشی میں مبتلا ہو کر وہ سب کچھ برباد کر دیتے ہیں۔بڑے بڑے بادشاہ ہوتے ہیں مگر عیاشیوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کی یہ حالت ہوتی ہے کہ انہوں نے کنچنیاں رکھی ہوئی ہوتی ہیں۔شرا میں پیتے رہتے ہیں اور حکومت کے کاموں کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ برباد ہو جاتے ہیں اور ان کی حکومت امراء میں تقسیم ہو جاتی ہے۔اسی طرح اپنے اپنے دائرے میں بعض امراء بھی اگر ایسی حرکتیں کرنے والے ہوں، دنیا کی نظر میں زیادہ اہمیت ہو اولاد کی صحیح طرح تربیت نہ ہو تو پھر ان کی اولادیں بھی ان کی