خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 88
خطبات مسرور 88 $2003 اور اب یہ آپ لوگوں کا کام ہے جو یہاں یورپ میں رہ رہے ہیں کہ اس پیغام کو آگے پہنچائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس رؤیا کو پورا کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے جو بعض خبریں دیں۔آپ فرماتے ہیں کہ: براہین احمدیہ میں ایک یہ پیشگوئی ہے سبحان الله تبارك وتعالى زاد مجدك ينقطع اباء ك ويبدء منك۔( دیکهو براهین احمدیه صفحه ٤٩٠) - خدا ہر ایک عیب سے پاک اور بہت برکتوں والا ہے۔وہ تیری بزرگی زیادہ کرے گا۔تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور خدا اس خاندان کی بزرگی کی تجھ سے بنیاد ڈالے گا۔یہ اس وقت کی پیشگوئی ہے کہ جب کسی قسم کی عظمت میری طرف منسوب نہیں ہوتی تھی اور میں ایسے گمنام کی طرح تھا جو و یا دنیا میں نہیں تھا۔اور وہ زمانہ جب یہ پیشگوئی کی گئی اس پر اب قریباً تیں برس گزر گئے۔اب دیکھنا چاہئے کہ یہ پیشگوئی کس صفائی سے پوری ہوئی جو اس وقت ہزار ہا آدمی میری جماعت کے حلقہ میں داخل ہیں۔اور اس سے پہلے کون جانتا تھا کہ اس قدر میری عظمت دنیا میں پھیلے گی۔پس افسوس ان پر جو خدا کے نشانوں پر غور نہیں کرتے۔پھر اس پیشگوئی میں جس کثرتِ نسل کا وعدہ تھا اس کی بنیاد بھی ڈالی گئی۔کیونکہ اس پیشگوئی کے بعد چار فرزندنرینہ اور ایک پوتا اور دو لڑکیاں میرے گھر میں پیدا ہوئیں جو اُس وقت موجود نہ تھیں“۔(حقيقة الوحي، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٢٦٤ - ٢٦٥ اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کے وقت آپ کے آبائی خاندان کے قریباً ستر مردزندہ تھے۔اور اس کے بعد یہ سب وفات پاگئے اور ان کی کوئی نسل نہیں چلی۔صرف وہ افراد زندہ رہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لے آئے اور آپ کو قبول کیا اور آگے نسلیں بھی انہی کی چلیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: ایسا اتفاق دو ہزار مرتبہ سے بھی زیادہ گزرا ہے کہ خدا تعالیٰ نے میری حاجت کے وقت مجھے اپنے الہام یا کشف سے یہ خبر دی کہ عنقریب کچھ روپیہ آنے والا ہے اور بعض وقت آنے والے رو پیر کی تعداد سے بھی خبر دیدی اور بعض وقت یہ خبر دی کہ اس قدر روپیہ فلاں تاریخ میں اور فلاں شخص