خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 3
$2003 3 1 خطبات مسہ اے میرے قادر خدا! تو ہمیشہ کی طرح اپنی جماعت پر اپنے کئے ہوئے وعدوں کے مطابق اپنے پیار کی نظر ڈالتارہ ۲۵ را پریل ۲۰۰۳ ء مطابق ۲۵ / شهادت ۱۳۸۲ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ) اللہ تعالیٰ کی صفت مجیب کا ایمان افروز تذکرہ جولوگ دعا سے کام لیتے ہیں اللہ ان کے لئے راہ کھول دیتا ہے۔اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمھارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دعا ئیں بہت کرو۔ہ جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالی اسے برباد نہیں کرتا۔اللہ کرے آپ کا درد مجھے اپنے درد سے بڑھ کر ہو جائے۔اللہ تعالی اس پیاری جماعت کو کبھی ناشکر گزاروں میں سے نہ بنائے۔نظام خلافت حبل اللہ بابرکت راہ ہے۔خلافت ایک شجر طیبہ ہے وہ خلافت احمدیہ کو بھی ضائع نہیں ہونے دے گا۔نظام جماعت اور نظام خلافت کا ایک تقدس ہے۔