خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 582 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 582

582 $2003 خطبات مسرور بھی اپنے گھروں میں نصیحت کرو کہ وہ نماز کی پابندی کریں اور ان کو گلہ شکوہ اور غیبت سے روکو۔پاکبازی اور راستبازی ان کو سکھاؤ، ہماری طرف سے صرف سمجھانا شرط ہے اس پر عملدرآمد کرنا تمہارا کام ہے۔(الحكم ۱۷/ اکتوبر ۱۹۰۳ء ملفوظات جلد ششم صفحه ١٤٦) اللہ تعالیٰ ہمیں ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق دے۔اور غیبت جو ایسی بیماری ہے جو بعض دفعہ غیر محسوس طریق پر اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اس سے سب کو بچائے۔بہر حال جس طرح فرمایا ہے استغفار کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔اور اللہ تعالیٰ ہماری بخشش کے سامان پیدا فرمائے اور ہماری توبہ قبول فرمائے۔قادیان میں آج جلسہ شروع ہے۔۱۲ اواں جلسہ سالانہ ہے اس کے لئے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ خیر و خوبی سے انجام کو پہنچائے۔پرسوں انشاء اللہ ختم ہوگا، ہر لحاظ سے بابرکت ہو۔