خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 417 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 417

$2003 417 خطبات مسرور اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اعمال ان کے ایمان پر گواہی دیتے ہیں۔جن کے دل پر ایمان لکھا جاتا ہے اور جو اپنے خدا اور اس کی رضا کو ہر ایک چیز پر مقدم کر لیتے ہیں۔اور تقویٰ کی باریک اور تنگ راہوں کو خدا کے لئے اختیار کرتے ہیں۔اور اس کی محبت میں محو ہو جاتے ہیں اور ہر ایک چیز جو بُت کی طرح خدا سے روکتی ہے خواہ وہ اخلاقی حالت ہو یا اعمال فاسقانہ ہوں یا غفلت اور کسل ہو سب کو اپنے تئیں دور تر لے جاتے ہیں۔تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مومن کے بارہ میں اس تعریف سے مزید وضاحت ہو گئی کہ مومن بنا اتنا آسان کام نہیں۔تمہیں تقویٰ کی باریک راہوں کو اختیار کرنا ہوگا تو پھر مومن کہلا سکو گے۔تو یہ تقویٰ کی باریک راہیں ہیں کیا ؟۔فرمایا: ” یہ راہیں تم تب حاصل کر سکتے ہو جو تمہاری اپنی مرضی کچھ نہ ہو۔بلکہ اب تمہارا ہر کام ہر عمل خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہو۔اگر خدا تعالیٰ تمہیں روکتا ہے کہ گو کھانا تمہاری صحت کے لئے اچھا ہے، حلال کھانا جائز ہے لیکن میری رضا کی خاطر تمہیں اب اس ایک مہینے میں کچھ وقت کے لئے کھانے سے ہاتھ روکنے پڑیں گے۔تو جو چیزیں تمہارے لئے حلال ہیں وہ بھی فجر سے لے کر مغرب تک تم پر حرام ہیں۔اب تمہیں میری رضا کی خاطر ان جائز اور حلال چیزوں کو بھی چھوڑنا پڑے گا۔ہرقسم کی سنتی کو ترک کرنا پڑے گا، چھوڑنا پڑے گا۔یہ نہیں کہ میرے حکموں کو سستی اور لا پرواہی کی وجہ سے ٹال دو۔اگر تم رمضان کے مہینے میں لا پرواہی سے کام لو گے اور روزے کو کچھ اہمیت نہیں دو گے۔یا اگر روزے رکھ لو گے اس لئے کہ گھر میں سب رکھ رہے ہیں، شرم میں رکھ لوں اور نمازوں میں ستی کر جاؤ ، نوافل میں سستی کر جاؤ ، قرآن کریم پڑھنے میں سستی کر جاؤ، قرآن کریم بھی رمضان میں ہر ایک کو کم از کم ایک دور مکمل کرنا چاہئے۔تو یہ تمہارے روزے خدا کی خاطر نہیں ہوں گے اگر یہ سنتی ہوتی رہی۔یہ تو دنیا دکھاوے کے روزے ہیں۔اسی لئے حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ضرورت نہیں ہے کہ ایسے لوگوں کو بھوکا پیاسا رکھے یا ایسے لوگوں کے بھوکا پیاسا رہنے سے تمہارے اللہ تعالیٰ کو کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ایسے لوگ تو مومن ہی نہیں ہیں۔اور روزے تو مومن اور تقویٰ اختیار کرنے والوں پر فرض کئے گئے ہیں۔بعض لوگ صرف ستی کی وجہ سے روزے چھوڑ رہے ہوتے ہیں۔نیند بہت پیاری ہے، کون