خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 395
خطبات مسرور 395 $2003 اے مسیح آخر الزمان ! آپ کو مبارک ہو کہ آپ کی پیاری جماعت نے آپ کی اپنی جماعت سے امیدوں کو پورا کیا۔آپ کو جو امیدیں اپنی جماعت سے تھیں ان کو پورا کیا۔اور مال، وقت اور جان کی قربانی میں کبھی پیچھے نہیں ہے۔اور اس کے نظارے ہمیں آج بھی نظر آرہے ہیں۔آپ کے بعد بھی جماعت میں ایسے لوگ پیدا ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو فکر تھی کہ پتہ نہیں میرے بعد کیا ہو۔ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ کے بعد بھی ایسے لوگ پیدا ہوئے اور ہو رہے ہیں جنہوں نے دنیاوی لالچوں کی پروا نہیں کی اور اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا۔باپ نے بیٹے کو اپنے سامنے شہید ہوتے دیکھا اور بیٹے نے باپ کو اپنے سامنے شہید ہوتے دیکھا لیکن پائے ثبات میں لغزش نہیں آئی۔اور پھر خود بھی جان قربان کر دی۔اے مسیح پاک آپ کو مبارک ہو کہ آپ کی نسل میں سے بھی ، آپ کے خون میں بھی جان کی قربانی دیتے ہوئے جماعت کو بہت بڑے فتنہ سے بچالیا۔اللہ تعالیٰ ان سب شہداء کے درجات کو بلند کرتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے کہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے ہوں اور ہر قربانی کے لئے ہر وقت تیار ہوں اور اپنی نسلوں میں بھی یہ جذ بہ زندہ رکھیں، اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں یہ توفیق دیتا رہے۔