خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 323
$2003 323 22 خطبات مس حضرت مسیح موعود سے رشتہ اخوت اور اطاعت قائم کرنا بیعت کی شرط ہے ۱ ۱۹ر ستمبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۱۹ر تبوک ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن حضرت مسیح موعود سے رشتہ اخوت واطاعت قائم کرنا۔۔۔بیعت کی آخری شرط ہی خلیفہ وقت کے احکامات کی ہدایات کی پیروی کرنا تمہارا کام ہے اور یہ تعلق اللہ کی خاطر رشتہ اخوت اور اطاعت کے اقرار کے ساتھ وابستہ ہے معروف اور غیر معروف فیصلوں کی تعریفوں میں نہ پڑیں صلى الله آنحضرت ﷺ کے ارشادات اور آپ کے جاں نثار صحابہ کے اسوہ کو سامنے رکھتے ہوئے نظام جماعت کی اطاعت کریں مخالفین کے گند کی کوئی پرواہ نہ کریں جب نہیں بولتا بندہ تو خدا بولتا ہے اور جب خدا بولتا ہے تو مخالفین کے ٹکڑے ہوا میں بکھرتے ہوئے ہم نے دیکھے ہیں اور آئندہ بھی دیکھیں گے آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ نے امام وقت کو مانا آپس میں اخوت و محبت پیدا کرو اور اختلاف کو چھوڑ دو