خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 19 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 19

خطبات مسرور 19 $2003 کی جھاگ کی طرح ہوں یعنی بہت زیادہ ہوں۔(صحيح البخارى كتاب الدعوات باب فضل التسبيح حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا : دو ایسے کلمات ہیں جو زبان پر بہت ہلکے ہیں لیکن میزان میں بہت بھاری ہوں گے اور خدائے رحمان کو بہت محبوب ہیں۔وہ کلمات یہ ہیں: سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيم“۔(صحیح البخاری کتاب التوحيد باب فى قول الله تعالى ونضع الموازين القسط اليوم القيمة ، كتاب الداعوات باب فضل التسبيح ایک حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے روز پکارا جائے گا کہ حَمَّادُون کھڑے ہو جائیں۔تو ایک گروہ کھڑا ہو جائے گا اور ان کے لئے ایک جھنڈا نصب کیا جائے گا۔پھر وہ جنت میں داخل ہونگے۔عرض کیا گیا کہ یا رسول اللہ ! یہ حَمَّادُون کون لوگ ہیں؟ اس پر آپ نے فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔(حلية الاولياء لابی نعیم۔جلد ٦ صفحه ٦٢ - صفوة الصلوة از عبدالرحمان بی علی بن محمد بن ابو الفرج جلد نمبر ۱ اللہ کرے کہ اس جماعت میں کوئی ایسا فرد نہ ہو جو ان سے باہر ہو۔صفحه ۱۸۳ کامیابی پر سجدات شکر بجالانے کی نصیحت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں :- واجب اور ضروری ہے کہ ہر کامیابی پر مومن خدا تعالیٰ کے حضور سجدات شکر بجالائے کہ اس نے محنت کو ا کارت تو نہیں جانے دیا۔اس شکر کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ سے محبت بڑھے گی اور ایمان میں ترقی ہوگی اور نہ صرف یہی بلکہ اور بھی کامیابیاں ملیں گی، کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم میری نعمتوں کا شکر کرو گے تو البتہ میں نعمتوں کو زیادہ کروں گا۔اور اگر کفرانِ نعمت کرو گے تو یا درکھو عذاب سخت میں گرفتار ہو گے۔اس اصول کو ہمیشہ مد نظر رکھو۔مومن کا کام یہ ہے کہ وہ کسی کامیابی پر جو اسے دی جاتی ہے شرمندہ ہوتا ہے اور خدا کی حمد کرتا ہے کہ اس نے اپنا فضل کیا اور اس طرح پر وہ قدم آگے رکھتا ہے اور ہرا بتلا میں ثابت قدم رہ کر ایمان پاتا ہے۔(ملفوظات جلد اوّل صفحه ۹۸۔جدید ایڈیشن)