خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 166
166 $2003 خطبات مسرور الرحمن صاحب مبلغ مغربی افریقہ کے والد حافظ نبی بخش صاحب بیان کرتے ہیں: ۱۹۰۶ء کا واقعہ ہے کہ میرالڑ کا عبدالرحمن نامی جو ہائی سکول میں ساتویں جماعت میں تعلیم پا تا تھا، ماہ مئی میں بعارضہ بخار محرقہ و سرسام تین چار دن بیمار رہ کر قادیان میں فوت ہو گیا۔اس وقت میں فیض اللہ چک میں تھا کیونکہ میں اُس وقت ملازم تھا اور رخصت پر گھر آیا ہوا تھا۔فیض اللہ چک میں اس کی بیماری کی خبر پہنچی تو میں فوراً قادیان آ گیا۔علاج حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرمارہے تھے۔میں بچے کی حالت دیکھ کر حضوڑ کے گھر پہنچا۔دستک دی تو حضور باہر تشریف لائے۔میں نے بچے کی حالت سے اطلاعاً عرض کی۔حضور فوراً اندر تشریف لے گئے اور چار پانچ گولیاں لا کر مجھے عنایت فرمائیں اور فرمایا کہ ابھی جا کر ایک گولی پانی میں گھول کر دے دو اور پھر مجھے اطلاع دو۔میں دعا بھی کروں گا۔چنانچہ میں نے اسی وقت آکر گولی پانی میں گھسائی اور بچے کو دی۔چونکہ بچے کی حالت نازک ہو چکی تھی گولی اندر ہی نہ گئی بلکہ منہ سے ادھر اُدھر نکل گئی اور بچہ فوت ہو گیا۔حضرت خلیفہ اول نے نماز جنازہ پڑھائی اور میں نے نعش کو فیض اللہ چک لے جانے کی اجازت طلب کی جو دے دی گئی۔میں اور دیگر احباب جو میرے ساتھ موجود تھے واپس فیض اللہ چک چلے گئے۔میں پھر آمدہ جمعہ کے دن جمعہ پڑھنے کے لئے قادیان آیا۔حضور کی نظر شفقت مجھ پر پڑ گئی تو فرمایا کہ آگے آ جاؤ۔وہاں پر بڑے بڑے ارکان حضور کے حلقہ نشین تھے۔حضور کا فرمانا تھا کہ سب نے میرے لئے راستہ دے دیا۔حضور نے میرے بیٹھتے ہی فرمایا کہ میں نے معلوم کیا ہے کہ آپ نے اپنے بچے کی وفات پر بڑا صبر کیا ہے۔میری کمر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا کہ میں نعم البدل کے واسطے دعا کروں گا۔چنانچہ اس کا نعم البدل حضور کی دعا سے مجھے لڑکا عطا ہوا جس کا نام فضل الرحمن حکیم ہے جو اس وقت بحیثیت مبلغ گولڈ کوسٹ، سالٹ پانڈ اور لیگوس میں تبلیغ کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس بچے کو بھی بچی قربانی کی توفیق بخشے“۔(اب تو وہ وفات پاچکے ہیں۔اور نا نا اور نائجیر یا میں ابتدائی مبلغین میں سے تھے اور اتنا اثر تھا کہ جولوگ احمدی ہوتے تھے دوسرے مسلمان ان کو احمدی کی بجائے حکیم کہا کرتے تھے۔تو اس طرح بڑے مشکل حالات میں وہاں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیا۔) (اصحاب احمد جلد ۱۳ صفحه ٢٦١-٢٦٢) اب آخر میں ایم ٹی اے کے بارہ میں ایک خوشی کی خبر ہے میں آپ کو سنا دوں کہ اللہ تعالی