خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 110 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 110

خطبات مس $2003 110 تشھد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت تلاوت فرمائی فَإِنْ آمَنُوْا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا، وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ۔فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ ) (سورة البقره : ۱۳۸) اس آیت کا ترجمہ ہے : پس اگر وہ اسی طرح ایمان لے آئیں جیسے تم اس پر ایمان لائے ہو تو یقیناً وہ بھی ہدایت پاگئے اور اگر وہ (اس سے) منہ پھیر لیں تو وہ ( عادتا) ہمیشہ اختلاف ہی میں رہتے ہیں۔پس اللہ مجھے اُن سے نمٹنے کے لئے ) کافی ہوگا۔اور وہی بہت سنے والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: اگر وہ پھر جائیں تو تم گھبراؤ نہیں۔اُن کے اس اعراض کی سوائے اس کے اور کوئی وجہ نہیں کہ وہ اختلاف کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔اور تم سے کسی حالت میں بھی اتحاد کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔یہ عبارت اصل میں اِنْ هُمْ إِلَّا فِي شِقَاقَ ہے یعنی ان کے اس اعراض سے تم پریشان مت ہو۔جیسا کہ رسول کریم ﷺ کے زمانے میں بعض کمزور دل مسلمان خیال کر سکتے تھے کہ یہ لوگ تو ہم سے اور زیادہ دُور ہو جائیں گے۔فرماتا ہے: یہ تو تم سے پہلے ہی دُور ہیں اور اُن باتوں کی طرف آنے کو تیار نہیں جو خدا تعالیٰ کے قریب کرنے والی ہیں۔اور جب اُن کے دلوں میں اتنا بغض ہے اور وہ پہلے ہی تم سے جدا ہیں تو پھر اتحاد کیسے ہو سکتا ہے۔پس اس بات سے مت ڈرو کہ علیحدگی کی صورت میں ہمیں اُن سے تکلیف پہنچے گی اور لڑائیاں ہونگی۔