خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 101
$2003 101 خطبات مسرور ابراہیم کی عالی ہمتی کا اس سے خوب پتہ چلتا ہے۔پھر اس دعا کا نتیجہ کیا ہوا اور کب ہوا۔عرصہ دراز کے بعد اس دعا کے نتیجہ میں آنحضرت جیسا انسان پیدا ہوا اور وہ دُنیا کے لئے ہادی اور مصلح ٹھہرا۔قیامت تک رسول ہوا اور پھر وہ کتاب لایا جس کا نام قرآن ہے اور جس سے بڑھ کر کوئی رُشد ، نور اور شفا نہیں ہے۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : حقائق الفرقان جلد ۱ - صفحه (۲۳۳ ابراہیم علیہ السلام چونکہ صادق اور خدا تعالیٰ کا وفادار بندہ تھا اس لئے ہر ایک ابتلا کے وقت خدا نے اس کی مدد کی جبکہ وہ ظلم سے آگ میں ڈالا گیا۔خدا نے آگ کو اس کے لئے سرد کر دیا پھر جبکہ ابراہیم نے خدا کے حکم سے اپنے پیارے بیٹے کو جو اسماعیل تھا ایسی پہاڑیوں میں ڈال دیا جن میں نہ پانی نہ دانہ تھا تو خدا نے غیب سے اُس کے لئے پانی اور سامانِ خوراک پیدا کر دیا“۔پھر آپ فرماتے ہیں: (حقيقة الوحى - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٥٢) ابراہیم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے بہت برکتیں دی تھیں اور وہ ہمیشہ دشمنوں کے حملوں سے سلامت رہا۔پس میرا نام ابراہیم رکھ کر خدا تعالیٰ یہ اشارہ کرتا ہے کہ ایسا ہی اس ابراہیم کو برکتیں دی جائیں گی اور مخالف اس کو کچھ ضرر نہیں پہنچا سکیں گے۔۔۔ابراہیم سے خدا کی محبت ایسی صاف تھی جو اُس نے اُس کی حفاظت کے لئے بڑے بڑے کام دکھلائے اور غم کے وقت اُس نے ابراہیم کو خود تستی دی“۔( براهین احمدیه حصه پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ١١٤ - ١١٥) حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں کہ: و جس طرح حضرت ابراہیم خانہ کعبہ کے بانی تھے۔ایسا ہی ہمارے نبی ﷺ خانہ کعبہ کی طرف تمام دنیا کو جھکانے والے تھے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا کی طرف جھکنے کی بنیاد ڈالی تھی۔لیکن ہمارے نبی ﷺ نے اس بنیاد کو پورا کیا۔آپ نے خدا کے فضل اور کرم پر ایسا تو کل کیا کہ ہر ایک طالب حق کو چاہئے کہ خدا پر بھروسہ کرنا آنجناب سے سیکھے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اُس قوم میں پیدا ہوئے تھے جن میں توحید کا نام ونشان نہ تھا اور کوئی کتاب نہ تھی۔اسی طرح ہمارے نبی ہے