خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 691 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 691

خطبات مسرور جلد 13 691 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 نومبر 2015ء مسجد کی رجسٹریشن میں ایک غیر مسلم وکیل اکیو مجیما (Akio Najima) صاحب کی معاونت کا بھی بیان کر دوں انہوں نے بڑا کام کیا ہے۔یہ قانونی معاونت فراہم کرتے رہے۔نہایت بےلوث انداز میں انہوں نے معاونت فرمائی۔ان کے کام کی فیس کم از کم بیس ہزار ڈالر کے قریب بنتی ہے۔لیکن ان کا کہنا تھا کہ جماعت احمدیہ کے جاپان پر احسانات ہیں اور اس کے بدلہ میں میں یہ کام معاوضے کے بغیر کروں گا۔چنانچہ انہوں نے کوئی فیس نہیں لی۔اخبارات اور میڈیا میں بھی اس (مسجد ) کا کافی ذکر ہے جیسا کہ میں شروع میں کہہ چکا ہوں۔تمام بڑے اخبارات، معروف ٹی وی چینلز کے ذریعہ تعارف ہو چکا ہے اور 11 نومبر کو مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ملک کی دوسری بڑی اخبار نے یہ رپورٹ شائع کی تھی کہ مسلمان امن ومحبت جن کے ایمان کا حصہ ہے۔جماعت احمد یہ جاپان کی مسجد اور کمیونٹی سینٹر آئی چی پر پھٹیچر کے تسوشیما شہر یعنی جو یہاں لوکل گورنمنٹ کا علاقہ ہے، میں تعمیر ہو گیا ہے۔یہ مسجد پانچ چھوٹے بڑے میناروں پر مشتمل ہے اور پھر بتایا کہ اس میں پانچ سو کے قریب نمازی نمازیں ادا کر سکتے ہیں۔پھر لکھا کہ امن و محبت کا پر چار اور اپنے معاشرے سے میل ملاپ بڑھاتے ہوئے پروگراموں کا انعقاد جماعت احمدیہ کا طرہ امتیاز ہے۔جاپان میں زیادہ تر پاکستانی اور پندرہ دیگر قوموں سمیت اس جماعت کے دوسو کے قریب ممبر آباد ہیں۔رضا کارانہ سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہنے والی جماعت ہے۔یہ لوگ کو بے“ میں آنے والے زلزلہ اور سونامی اور شمالی جاپان میں آنے والے زلزلوں کے علاوہ اس سال آنے والے سیلاب کے بعد متاثرین کو کھانا وغیرہ تقسیم کر کے خدمت میں حصہ لیتے رہے۔پس یہ اثر ہے جو جماعت احمدیہ کا دوسروں پر قائم ہے کہ پر امن اور سلامتی پھیلانے والے اسلام کے نمائندے ہیں۔خدمت خلق کرتے ہیں۔اس کو قائم رکھنا اور اس اثر کو بڑھانا یہاں رہنے والے ہر احمدی کا کام ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے کہ ہر احمدی اس حقیقت کو پھیلانے والا بھی ہو کہ اسلام محبت اور سلامتی کا مذہب ہے اور ہماری مساجد اس کاsymbol ہیں تا کہ اس قوم میں اسلام کا حقیقی پیغام پھیلانے کے راستے وسیع تر ہوتے چلے جائیں اور یہ قوم بھی ان خوش قسمتوں میں شامل ہو جائے جو اپنے پیدا کرنے والے کو پہچاننے والی اور محسن انسانیت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو سمجھنے والی ہو۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 دسمبر 2015 ء تا17 دسمبر 2015 ءجلد 22 شماره 50 صفحہ 05 09)