خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 677
خطبات مسرور جلد 13 677 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 نومبر 2015ء جو ہندوستان کے چوٹی کے حکماء میں سے تھا۔جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بہت بڑے عظیم اعزاز سے نوازا لیکن ان سب باتوں نے آپ کو عجز میں اور زیادہ کیا۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرماتا چلا جائے اور آپ کے نام پر فساد پیدا کرنے والوں کو بھی عقل دے اور سمجھ دے اور ہمیں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کے مطابق اس نمونے سے سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آج ماریشس کا جلسہ سالانہ بھی ہو رہا ہے اور ماریشس میں جماعت احمدیہ کو قائم ہوئے ایک سو سال ہو چکے ہیں۔وہ اپنی سینٹری (centenary) منا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا یہ جلسہ بھی ہر لحاظ سے با برکت کرے اور یہ سو سال آئندہ وہاں نئی ترقیات کا پیش خیمہ ثابت ہوں اور نئے سے نئے منصو بے کریں وہاں بعض فسادی لوگ بھی ہیں اللہ تعالیٰ ان سے بھی جماعت کو محفوظ رکھے اور ہر شر سے بچائے اور ہر لحاظ سے جلسے کو اور ان کے پروگراموں کو با برکت فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 04 دسمبر 2015 ء تا 10 دسمبر 2015 ، جلد 22 شماره 49 صفحہ 05 تا 08)