خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 659
خطبات مسرور جلد 13 659 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 نومبر 2015ء جتنی بھی رقم تھی ساری کی ساری یہ لکھ دی اور پیش کرتا ہوں۔ایسے بھی لوگ ان ملکوں میں ہیں جو اس ترقی یافتہ دنیا میں رہتے ہوئے بھی دین کی خاطر قربانیاں کرنے والے ہیں اور سب کچھ دینے والے ہیں۔نئے آنے والے بھی اخلاص و وفا میں بڑھ رہے ہیں۔عرب ملک کے ایک دوست ہیں جنہوں نے نومبر 2011ء میں بیعت کی تھی لیکن پچھلے سال ان کی اہلیہ نے بھی بیعت کی ہے۔سیکرٹری مال سے ان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی آپس میں گفتگو کرتے تھے کہ جماعت احمدیہ ہی ہے جو سب سے اچھے طریق سے خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتی ہے۔اس لئے انہی کے ذریعہ خدا کی راہ میں خرچ کرنا چاہئے۔ان کی اہلیہ پہلے احمدی نہیں تھیں۔اب وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیعت کر کے جماعت میں شامل ہوگئی ہیں اور اس سال دونوں میاں بیوی نے قریباً چودہ ہزار پاؤنڈ تحریک جدید میں چندہ کی ادائیگی کی ہے جو ان کی مقامی جماعت میں سے کسی بھی فیملی کی طرف سے کی جانے والی سب سے زیادہ بڑی قربانی ہے۔لندن ریجن کے امیر لکھتے ہیں کہ ووسٹر پارک کی جماعت کو تحریک جدید کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے تحریک کی گئی۔وہاں ایک فیملی نے اپنی چھٹیوں پر جانے کے لئے جو پیسے جمع کئے تھے انہیں چندے کی تحریک کی گئی تو انہوں نے وہ پیسے تحریک جدید میں ادا کر دیئے اور چھٹیوں کے دوران کہیں جانے کی بجائے گھر میں رہ کر چھٹیاں گزارنے کو ترجیح دی۔مالی قربانی کے مردوں عورتوں اور بچوں کے بیشمار واقعات سامنے آتے ہیں۔اس زمانے میں جیسا کہ میں نے کہا دنیا کی ترجیحات ، دنیاوی لذات اور سہولت کی طرف ہیں۔لیکن احمدی اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر قربانی کرتے ہیں۔یوگنڈا سے اگا نگاریجن کے ایک مبلغ لکھتے ہیں کہ ہم نے جماعت بوسو کے ایک ممبر کو تحریک جدید کا وعدہ پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔بیچاروں کے پاس اور کچھ نہیں تھا۔ایک مرغا گھر میں تھا انہوں نے اسی وقت اس کی قیمت جوان کے وعدے کے برابر تھی پیش کر دی۔وہ کہنے لگے کہ اس وقت تو میرے پاس کوئی اور رقم نہیں ہے۔بچوں کی سکول فیس بھی ادا کرنی ہے۔لیکن وہ میں اب بعد میں کروں گا۔پہلے آپ میرا اور میری فیملی کا چندہ لیں۔امریکہ کے نیشنل سیکرٹری تحریک جدید لکھتے ہیں کہ ایک گیارہ سال کا بچہ ایک ویڈیو گیم خرید نے کے لئے پیسے جمع کر رہا تھا۔عموماً اس عمر میں بچے ویڈیو گیمز کے بہت شوقین ہوتے ہیں اور ویڈیو گیمز کے