خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 613 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 613

خطبات مسرور جلد 13 613 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 اکتوبر 2015ء کہ ”ہماری جماعت کو ہی دیکھ لو یہ سب کی سب ہمارے مخالفوں سے ہی نکل کر بنی ہے اور ہر روز جو بیعت کرتے ہیں یہ ان میں ہی سے آتے ہیں۔ان میں صلاحیت اور سعادت نہ ہوتی تو یہ کس طرح نکل کر آتے۔آپ نے فرمایا کہ ”بہت سے خطوط اس قسم کی بیعت کرنے والوں کے آتے ہیں کہ پہلے میں گالیاں دیا کرتا تھا مگر اب میں تو بہ کرتا ہوں مجھے معاف کیا جاوے“۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 125-126 ) آج بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کے یہی مخالفت کے رویتے تھے لیکن اب وہ اخلاص میں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔بیعت کی اور بیعت کے بعد ا خلاص و وفا میں بڑھے۔چنانچہ مالی کے ایک مبلغ صاحب نے لکھا کہ ہمارے ایک ممبر جماعت سلیمان صاحب ہیں۔بیعت کے بعد ان کی اہلیہ ان کے بھائی دیام تپہیلے (Diam Tapily) کے پاس چلی گئیں اور عرض کیا کہ تمہارا بھائی اب مسلمان نہیں رہا۔یہ مسلمان خاندان تھا۔بیوی اپنے خاوند کے بھائی کے پاس گئی اور خاوند کے بھائی کو کہا کہ تمہارا بھائی احمدی ہو گیا ہے۔اب مسلمان نہیں رہا۔وہ احمدی ہو گیا ہے تم جا کر اس کو سمجھاؤ۔اس پر ان کے بھائی کو بہت غصہ آیا۔وہ سلیمان صاحب کے پاس آئے اور احمدیت چھوڑنے کو کہا اور کہا کہ اگر وہ احمدیت نہیں چھوڑیں گے تو پھر اس کا بھائی اور ان کا کوئی تعلق نہیں ہو گا حتی کہ تمہارا جنازہ بھی میں نہیں پڑھوں گا ، احمدی ہی پڑھیں گے۔لیکن سلیمان صاحب نے بھائی کی کوئی پرواہ نہیں کی اور ثابت قدم رہے۔ان کے مخالف بھائی نے بھی کچھ عرصہ بعد ریڈیو احمد یہ اس غرض سے سننا شروع کیا کہ احمدیت سے اپنے بھائی کو بچائیں گے۔سنیں گے اور اس پر اعتراض کریں گے اور بچائیں گے۔مگر کچھ عرصے بعد خودان کے مخالف بھائی کے دل کی حالت بدل گئی اور بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہو گئے۔اسی طرح ہندوستان سے ہمارے مربی اجمل صاحب لکھتے ہیں کہ اس سال 17 جون کو (جب انہوں نے یہ تحریر لکھی ) صوبہ بنگال کے ضلع مرشد آباد کے ایک گاؤں میں ایک تبلیغی میٹنگ رکھی گئی۔اس میٹنگ میں گاؤں کی غیر احمدی مسجد کی کمیٹی کے نگران اور مسجد کے موذن اور بعض دیگر پڑھے لکھے غیر احمدی احباب بھی شامل ہوئے۔میٹنگ کے بعد مسجد کی کمیٹی کے نگران کہنے لگے کہ میرا بھتیجا احمدی ہے اور میں ہمیشہ احمدیوں سے نفرت کرتا تھا اور سمجھتا تھا کہ احمدی بے دین لوگ ہیں لیکن اب میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ احمدی ہی حقیقی مسلمان ہیں اور باقی سب اسلام سے کوسوں دور ہیں۔بعد میں پھر اس گاؤں میں بارہ بیعتیں بھی ہوئیں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کے کام ہیں جو وہ کر رہا ہے اور جماعت یہ نشانات دیکھ رہی ہے