خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 557 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 557

خطبات مسرور جلد 13 557 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 ستمبر 2015ء دنیا کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق چلانے کے لئے اور سلامتی اور محبت بکھیرنے کے لئے ہزاروں واقعات میں سے یہ چند واقعات میں نے پیش کئے ہیں جو سامنے آتے رہتے ہیں اور ہمارے ایمان کو تقویت بخشتے ہیں۔کس طرح اللہ تعالیٰ لوگوں کے سینے کھولتا ہے۔کس طرح غیروں کے منہ سے ہمارے حق میں باتیں نکلواتا ہے۔کوئی افریقہ کا رہنے والا ہے تو کوئی عرب کا۔کوئی یورپ کا کوئی ساؤتھ امریکہ کا۔لیکن اثر سب پر یکساں ہے۔اس لئے کہ عالمگیر تعلیم صرف ایک ہی ہے اور وہ اسلام کی تعلیم ہے۔ہر انصاف پسند چاہے وہ فوری طور پر اسلام کو قبول کرے یا نہ کرے لیکن اس بات کے کہنے پر مجبور ہے کہ دنیا کے امن کی اسلام ہی ضمانت ہے۔کوئی انصاف پسند، خود غرض مسلمان لیڈروں یا مفاد پرست شر پسند گروہوں کے عمل کو اسلام کی تعلیم کا حصہ نہیں مانتا۔وہی کہے گا جس میں انصاف نہیں ہے۔اسلام مخالف طاقتیں چاہے جتنا بھی اسلام کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کریں لیکن اسلام نے ہی دنیا کو اللہ تعالیٰ کے قرب کے راستے دکھانے ہیں اور امن اور سلامتی مہیا کرنی ہے۔آج نہیں تو کل دنیا کو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اسلام ہی دنیا کے امن اور سلامتی کی ضمانت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم اس کا میابی کا حصہ بننے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو کئی گنا بڑھ کر دیکھنے والے ہوں اور اپنے عملوں کو اسلام کی تعلیم کے مطابق ڈھالنے والے ہوں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 02 اکتوبر 2015 ء تا08 اکتوبر 2015 ، جلد 22 شماره 40 صفحه 05 تا 09)