خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 500
خطبات مسرور جلد 13 500 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 اگست 2015ء عرصہ دراز تک فائدہ رساں وجود کی صحبت میں رہے اسے کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔( ملفوظات جلد 3 صفحہ 143-142) پس ان پروگراموں کو بھی توجہ سے سنیں اور اس نیت سے سنیں کہ ان باتوں سے ہم نے صرف علمی حق نہیں اٹھانا بلکہ اس پر عمل بھی کرنا ہے۔اسے اپنے ایمان اور ایقان میں اضافہ اور فائدہ کا ذریعہ بھی بنانا ہے۔آپ نے ایک جگہ فرمایا کہ : میں اس بات کو سخت نا پسند کرتا ہوں کہ صرف مقرر کی لفاظی اور خطابت کو ہی دیکھا جائے۔آپ نے فرمایا کہ مسلمانوں میں ادبار اور زوال اور ذلت صرف اس لئے ہوئی ہے کہ مغز کو نہیں دیکھا جاتا۔جو اصل چیز ہے اس کو نہیں دیکھا جاتا۔صرف ظاہری خوبصورتی اور کھو کھلے پن کو دیکھا جاتا ہے۔نفس مضمون کو نہیں دیکھا جاتا۔جو باتیں ہوتی ہیں ان پر غور نہیں کیا جاتا ، ان پر عمل کرنے کے لئے کوشش نہیں کی جاتی۔صرف یہ دیکھا جاتا ہے کہ فلاں مقرر بہت اچھا بولا ، فلاں اس طرح مجمع پر چھا گیا۔آپ نے فرمایا کہ یہ سب باتیں ایسی ہیں جو بے فائدہ ہیں اور بے مقصد ہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد اوّل صفحہ 398 تا 401) آپ نے اپنے ماننے والوں کو نصیحت کی کہ تم ان مجلسوں میں آنے والوں اور بولنے والوں کی طرح نہ بنو بلکہ اخلاص پیدا کرو۔ایسے نہ بنو جو فائدہ نہیں اٹھاتے۔مسلمانوں کی عمومی طور پر ترقی کے بجائے تنزلی کی یہی وجہ ہے کہ مجلسوں میں آنے جانے والے اخلاص لے کر نہیں جاتے۔بڑی بڑی مجلسیں ہوتی ہیں لیکن وہاں اخلاص نہیں ہوتے۔ظاہری باتیں ہوتی ہیں۔پس ہم میں سے ہر ایک کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ اخلاص کے ساتھ ان سارے پروگراموں کو سنیں ورنہ آپ لوگوں کا اتنا خرچ کر کے یہاں آنا اور پھر جماعت کا بھی اس بڑے وسیع انتظام کے لئے اتنا زیادہ خرچ کرنا بے فائدہ ہے۔پس آنے والے مہمان تمام شامین جلسہ اپنے جلسے میں شامل ہونے کے مقصد کو سامنے رکھیں اور زیادہ سے زیادہ فیض اٹھانے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔نیز انتظامی لحاظ سے بھی چند باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔انتظامیہ جہاں آپ کی خدمت کے لئے ہے وہاں آپ کے فائدے کے لئے ہے اور اگر تعاون ہوگا تو صحیح انتظام چلیں گے۔چاہے وہ مردوں کے لئے بھی اور عورتوں کے لئے بھی ، بچوں والی ماؤں کے لئے بھی جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی ہدایات ہیں یا کھانا کھانے کی مارکیوں میں کھانے کے اوقات میں جانے اور ایک نظام کے