خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 462 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 462

خطبات مسرور جلد 13 462 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 31 جولائی 2015ء نہیں کیا۔اپنا کام خود کرتے رہے۔علمی کاموں کے ساتھ ساتھ بچوں کو ساتھ لے کر زمینداری اور مویشیوں کے پالنے کا کام بھی جاری رکھا اور صاحب جائیداد ہو کر بچوں کے لئے ذاتی رہائش کا انتظام کر کے جماعتی مکان انجمن کو واپس کر دیا۔یہ ان کا بہت بڑا نمونہ ہے۔سخت بیماری کے ایام میں بھی با قاعدگی سے مسجد میں نماز ادا کرتے رہے۔موصوف کو سچی خوا ہیں آتی تھیں جو آپ خلفاء کرام کو لکھتے اور بھیجتے رہے۔وفات سے ایک ماہ قبل اپنے چھوٹے بیٹے ابراہیم کو اپنی وفات کا بتا دیا تھا اور پھر ایک ہفتہ قبل یاددہانی بھی کروائی۔آپ کی دو شادیاں ہوئیں۔پہلی شادی محترمہ عالم بی بی صاحبہ سے 1944ء میں ہوئی جن سے آپ کا ایک بیٹا منیر احمد پاکستان میں ہے۔دوسری شادی 1956ء میں عائشہ بیگم صاحبہ بنت عبدالرزاق صاحب آف ہبلی کرناٹک سے ہوئی جن سے اللہ تعالیٰ نے پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں عطا کیں۔ان کے بیٹوں میں اسرائیل احمد ، کرشن احمد ، ابراہیم احمد اور داماد شکیل احمد اور محمود احمد صاحب سلسلے کی خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اولا دوں کو اور نسلوں کو بھی خلافت سے اور جماعت سے وابستہ رہنے کی ہمیشہ توفیق عطا فرما تار ہے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 21 اگست 2015 ء تا 03 ستمبر 2015 ، جلد 22 شماره 34-35 صفحه 05 09)