خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 443 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 443

خطبات مسرور جلد 13 443 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جولائی 2015 ء چونکہ گند ہے اس لئے گند ہی اس سے ظاہر ہوتا ہے۔لیکن ہمیں چاہئے کہ ہم نیکی اور تقویٰ پر زیادہ سے زیادہ قائم ہوتے چلے جائیں اور اپنے اخلاق کو درست رکھیں۔اگر دشمن کسی مجلس میں ہنسی اور تمسخر سے پیش آتا ہے تو پھر تم اس مجلس سے اٹھ کر چلے آؤ۔یہی خدا کا حکم ہے۔(ماخوذاز الفضل 9 مارچ 1938 ء صفحہ 7 نمبر 55 جلد 26) ایک جگہ حضرت مصلح موعوددؓ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نشان نمائی کے لئے نبیوں سے تعلق رکھنے والی ہر چیز میں برکت رکھ دیتا ہے اور لوگوں کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ان برکات کو حاصل کریں۔پس ان برکات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عمل سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے۔اخبار بدر میں بھی چھپا ہوا موجود ہے اور مجھے بھی اچھی طرح یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ والسلام ایک دفعہ دہلی تشریف لے گئے تو آپ مختلف اولیاء کی قبروں پر دعا کرنے کے لئے گئے۔چنانچہ خواجہ باقی باللہ صاحب ، حضرت قطب صاحب، خواجہ نظام الدین صاحب اولیاء،شاہ ولی اللہ صاحب، حضرت خواجہ میر درد صاحب اور نصیر الدین صاحب چراغ کے مزارات پر بھی آپ نے دعا فرمائی۔اس وقت آپ نے جو کچھ فرمایا تو جہاں تک مجھے یاد ہے گوڈائری اس طرح چھپی ہوئی نہیں ، یہ ہے کہ دتی والوں کے دل مردہ ہو چکے ہیں۔ہم نے چاہا کہ ان وفات یافتہ اولیاء کی قبروں پر جا کر ان کے لئے ، ان کی اولادوں کے لئے اور خود دہلی والوں کے لئے دعائیں کریں تا کہ ان کی روحوں میں جوش پیدا ہو اور وہ بھی ان لوگوں کی ہدایت کے لئے دعائیں کریں۔ڈائری میں صرف اس قدر چھپا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہم نے قبروں پر ان کے لئے بھی دعا کی اور اپنے لئے بھی دعا کی ہے اور بعض امور کے لئے بھی دعا کی ہے۔( بدر 8 نومبر 1905ء) اب دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خالی ان لوگوں کے لئے دعا نہیں کی۔جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قبر پر جا کر صرف مرنے والے کے لئے ہی دعا کرنی چاہئے ، اس کا اس ڈائری سے رڈ ہوتا ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ہم نے ان کے لئے بھی دعا کی اور اپنے لئے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقاصد میں کامیاب فرمائے اور اور کئی امور کے لئے بھی۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ڈائری ہے جو بدر میں چھپی ہوئی موجود ہے۔