خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 379
خطبات مسرور جلد 13 379 26 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 جون 2015ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 26 جون 2015ء بمطابق 26 احسان 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ”ہماری جماعت کو قیل وقال پر محدود نہیں ہونا چاہئے۔یہ اصل مقصد نہیں۔تزکیہ نفس اور اصلاح ضروری ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے مجھے مامور کیا ہے“۔( ملفوظات جلد 8 صفحہ 70) پس آپ چاہتے ہیں کہ جماعت میں عملی تبدیلی پیدا ہو۔جب آپ نے فرمایا کہ قیل وقال پر محدود نہیں ہونا چاہئے تو اس کا مطلب ہے کہ صرف باتوں تک ہی نہ رہو۔یہ نہ ہو کہ جہاں اپنا مفاد دیکھو وہاں اپنی بات کو بدل لو۔اپنے اخلاق کے معیاروں کو قائم نہ رکھ سکو۔بلکہ ایمان اور اللہ تعالیٰ کی باتوں پر عمل اور اپنے نفس کی اصلاح اور اسے ہمیشہ پاک رکھنا اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لو اور جب یہ ہوگا تب ہی آپ کی بیعت میں آنے کا حق ادا ہو گا اور اسی مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھیجا ہے۔پس ایک احمدی کو یاد رکھنا چاہئے کہ آپ کی بیعت کا حق ادا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے احکامات کی طرف نظر رکھنے کی ضرورت ہے، ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیشہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا ہمارے پیش نظر ہو۔گزشتہ خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم دعاؤں کی قبولیت کے نظارے دیکھنا چاہتے ہو تو فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي (البقرة: 187)۔میرے حکموں کو قبول کرو۔یہ اللہ تعالیٰ کے حکموں کو قبول کرنا کیا ہے؟ یہ ہماری تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کرنا ہے۔اپنی