خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 353 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 353

خطبات مسرور جلد 13 353 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 جون 2015ء ہمدردی کر و۔اور احسان سے یہ مراد نہیں کہ اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں ہی سے کرو بلکہ کوئی ہو۔آدم زاد ہو اور خدا تعالیٰ کی مخلوق میں کوئی بھی ہو۔مت خیال کرو کہ وہ ہندو ہے یا عیسائی۔میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارا انصاف اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔وہ نہیں چاہتا کہ تم خود کرو ( یعنی اپنے بدلے خود لینے کی کوشش نہ کرو۔جس قدر نرمی تم اختیار کرو گے اور جس قدر فروتنی اور تواضع کرو گے اللہ تعالیٰ اسی قدر تم سے خوش ہو گا۔اپنے دشمنوں کو تم خدا تعالیٰ کے حوالے کرو۔“ ( ملفوظات جلد 9 صفحہ 165-164) وہ اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم اپنے تمام حقوق ادا کرنے والے ہوں۔ہم اعتقادی اور عملی لحاظ سے و بنیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں بنانا چاہتے ہیں۔ہماری زمین بھی نئی بن جائے اور ہمارا آسمان بھی نیا بن جائے اور ہم وہ انسان بن جائیں جو نئی زمین اور نئے آسمان بنانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معاون و مددگار ہوں۔اللہ تعالیٰ اس جلسے کو بھی ہر لحاظ سے با برکت فرمائے اور یہاں آنے والے بے شمار فضلوں کو سمیٹنے والے ہوں۔جلسے کے پروگراموں کو آپ لوگ تو جہ سے سنیں اور اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔ہر تقریر ہر پروگرام بڑا اچھا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 جون 2015 ء تا 02 جولائی 2015 ء جلد 22 شماره 26 صفحہ 05-08)