خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 310
خطبات مسرور جلد 13 66 310 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 مئی 2015 ء پیروی نہ کرے جو ہمارے برگزیدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور جو شخص آپ کے احکام میں سے ایک ذرہ بھر بھی چھوڑتا ہے وہ تباہی کے گڑھے میں گرتا ہے اور جو شخص اس امت میں سے کہلا کر بھی دعوی نبوت کے ساتھ یہ اعتقاد نہیں رکھتا کہ اس کی تربیت خیر البرا یاسید نامحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان سے ہوئی ہے اور آپ کے نمونے کی پیروی کے بغیر وہ کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتا اور یہ کہ قرآن شریف خاتم الشریعت ہے تو ایسا شخص ہلاک شدہ اور پکا کا فر وفاجر ہے۔اور جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے اور یہ عقیدہ نہ رکھتا ہو کہ وہ آپ کی امت میں سے ہے اور جو کچھ اس نے پایا ہے آپ کے فیضان سے پایا ہے اور یہ کہ وہ آپ کے باغ کا ایک پھل، آپ کی بارش کا ایک قطرہ آپ کے انوار کی ایک جھلک ہے تو ایسا شخص ملعون ہے اور ایسے شخص پر اور اس کے مددگاروں اور پیروؤں اور ساتھیوں پر سب پر خدا کی لعنت ہے۔اب آسمان کے نیچے ہمارے نبی مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی شخص جو آپ کا غیر ہو نبی نہیں اور نہ ہی قرآن کریم کے سوا ہماری کوئی اور کتاب ہے اور جو شخص اس کی مخالفت کرتا ہے وہ اپنے آپ کو آپ دوزخ میں ڈالتا ہے۔“ ( مواهب الرحمان۔روحانی خزائن جلد 19 صفحه 285 تا 287 ترجمه عربی عبارت از کتاب محامد خاتم النبیین سرور انبیاء حبیب خداصلی اللہ علیہ وسلم سمی به در یتیم از تحریرات از مرزا غلام احمد قادیانی شائع کردہ 31 جنوری 1936 صفحہ نمبر : 319_320) پھر آپ بیان فرماتے ہیں کہ اب شفیع صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔فرمایا : نوع انسان کے لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن۔اور تمام آدم زادوں کیلئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔سو تم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ وجلال کے نبی کے ساتھ رکھو اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ اور یا درکھو کہ نجات وہ چیز نہیں جو مرنے کے بعد ظاہر ہوگی بلکہ حقیقی نجات وہ ہے کہ اسی دنیا میں اپنی روشنی دکھلاتی ہے۔نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خدا سچ ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہے ( خدا سچ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم محلوق اور خدا کے درمیان شفیع ہیں ) اور آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم رتبہ کوئی اور کتاب ہے۔اور کسی کے لئے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے۔موسیٰ نے وہ متاع پائی جس کو قرون اولی کھو چکے تھے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ متاع پائی جس کو موسیٰ کا سلسلہ کھو چکا تھا۔اب محمدی سلسلہ موسوی سلسلہ کے قائم مقام ہے مگرشان میں ہزار ہا درجہ بڑھ کر مثیل موسیٰ ، موسیٰ سے بڑھ کر اور مثیل ابن مریم ، ابن مریم سے بڑھ کر “ (کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 14-13) 66