خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 9 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 9

خطبات مسرور جلد 13 درود اور استغفار کی برکت پس اس طرف بھی ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء پھر آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا ہم سے عہد لیا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جس شخص نے مجھ پر درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس گنا رحمتیں نازل فرمائے گا۔(صحیح مسلم کتاب الصلوة باب القول مثل قول المؤذن لمن سمعه۔۔۔حديث 849) پس بڑی اہمیت ہے درود کی اور دعاؤں کی قبولیت کے لئے بھی درود انتہائی ضروری ہے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ دعا آسمان اور زمین کے درمیان ٹھہر جاتی ہے اور جب تک تو اپنے نبی پر درود نہ بھیجے اس میں سے کوئی حصہ بھی اوپر نہیں جاتا۔عَلِيه (سنن الترمذى كتاب الصلوۃ باب ماجاء في فضل الصلوة على النبي والله حدیث (486) پھر بیعت میں ایک عہد ہم یہ کرتے ہیں کہ استغفار میں باقاعدگی اختیار کریں گے۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص استغفار کو چمٹا رہتا ہے یعنی بہت زیادہ استغفار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر تنگی سے نکلنے کی راہ بنادیتا ہے اور اس کی ہر مشکل سے اس کے لئے کشائش کی راہ پیدا کر دیتا ہے اور ان راہوں سے رزق دیتا ہے جن کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتا۔(سنن ابی داؤد۔کتاب الوتر باب فی الاستغفار حدیث 1518) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ” بعض آدمی ایسے ہیں کہ ان کو گناہ کی خبر ہوتی ہے اور بعض ایسے کہ ان کو گناہ کی خبر بھی نہیں ہوتی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ استغفار کا التزام کرایا ہے کہ انسان ہر ایک گناہ کے لئے خواہ وہ ظاہر کا ہو خواہ باطن کا خواہ اسے علم ہو یا نہ ہو۔۔۔استغفار کرتار ہے۔“ خدا کی حمد اور احسانوں کو یا درکھنا ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 275) پس اس اہمیت کو بھی ہمیں ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے۔پھر ہم سے یہ عہد لیا کہ خدا تعالیٰ کے (ماخوذاز ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 564) احسانوں کو ہم یا درکھیں گے۔