خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 218 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 218

خطبات مسرور جلد 13 218 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 اپریل 2015ء سے روشناس کرایا ہے۔اسلام پر عمل کرنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ساری بدعات چھٹ گئی ہیں کیونکہ احمدیت کی تعلیم ہی حقیقی اسلام کی تعلیم ہے۔یہ ہر قسم کی بدعات ، مشکلات اور پیچیدگیوں سے پاک ہے اور انہوں نے کہا کہ میں عہد کرتی ہوں کہ مرتے دم تک احمدیت پر قائم رہوں گی۔پس حقیقی اسلامی تعلیم کو اپنایا جائے۔صرف منہ سے بیعت کرنا یا احمدی کہلانا کوئی چیز نہیں ہے۔تمام قسم کی بدعات سے بچنا اور صحیح اسلامی تعلیم کو اپنے اوپر لاگو کرنا یہ حقیقی بیعت ہے۔جو نئے احمدی ہونے والے ہیں یہ جس روح سے احمدیت قبول کرتے ہیں پرانے احمدیوں کو بھی اگر چہ بعض دفعہ ان سے ستیاں ہو جاتی ہیں یہ چاہئے کہ اس روح کو اپنے اندر پیدا کریں اور جاری رکھیں نہیں تو جو نئے آنے والے ہیں یہ کل آپ کے استاد نہ بن جائیں۔آئیوری کوسٹ سے ایک نو مبائع دوست طورے الولی صاحب لکھتے ہیں کہ بیعت کرنے کے بعد ان کی روحانیت میں ترقی ہوئی۔نمازوں میں ذوق و شوق اور سرور آنے لگا۔عملی حالت بھی بہتر ہوئی اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام پر عمل کرنا آسان ہو گیا۔کہتے ہیں اس کے علاوہ احمدیت کے علم کلام کے ذریعہ علم و عرفان میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔تو یہ دور دراز بیٹھے ہوئے لوگ جب احمدیت قبول کرتے ہیں تو کس طرح ان میں تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں، عملی تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا ہورہا ہے۔اور یہی چیز ہر احمدی کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔پھر مبلغ انچارج گنی کنا کری لکھتے ہیں کہ ایک دوست سیلا (Sylla) صاحب اس غرض سے مشن ہاؤس آئے کہ اپنے گاؤں میں مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں جماعت احمد یہ سے مدد لی جائے۔تو کہتے ہیں میں نے انہیں جماعت کا تعارف کروایا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی آمد کے بارے میں بتایا۔ایک بڑی لمبی نشست کے بعد یہ اتنے خوش تھے کہ کہنے لگے آپ نے تو میری آنکھیں کھول دیں۔اور کہنے لگے کہ میری خواہش ہے کہ آپ میرے گاؤں چلیں تا کہ یہ پیغام سب لوگوں تک پہنچ جائے۔چنانچہ پروگرام کے تحت ان کے گاؤں گئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے سارا گاؤں اور قریب کے پانچ گاؤں بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہو گئے۔یہ دوست ، سیلا صاحب کہتے ہیں کہ جب سے میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی ہے اس وقت سے مجھ میں ایک روحانی تبدیلی پیدا ہوئی ہے جسے میں نے کبھی پہلے محسوس نہیں کیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے اپنے دو بچوں کو وقف کر دیا ہے جس میں ایک بچہ ان کا اس سال جامعہ احمد یہ سیرالیون جائے گا اور دوسرا اگلے سال۔کہتے ہیں مجھے وہ روحانی