خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 197 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 197

خطبات مسرور جلد 13 197 13 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 مارچ 2015 ء خطبہ جمعہ سیدنا امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 27 / مارچ 2015ء بمطابق 27 امان 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی آمد کے مقصد کی جن پانچ شاخوں کا ذکر فرمایا ہے ان میں سے ایک شاخ اشتہارات کی اشاعت بھی ہے۔یعنی تبلیغ اور اتمام حجت کے لئے اشتہارات کی اشاعت۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں۔”آج میں نے اتمام حجت کے لئے یہ ارادہ کیا ہے کہ مخالفین اور منکرین کی دعوت میں چالیس اشتہار شائع کروں تا قیامت کو میری طرف سے حضرت احدیت میں یہ حجت ہو کہ میں جس امر کے لئے بھیجا اربعین نمبر 1 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 343) گیا تھا اس کو میں نے پورا کیا۔“ اشتہارات مذہبی دنیا کا ایک خزانہ اور پھر یہ چند اشتہار نہیں یا ایک مرتبہ نہیں بلکہ اگر دیکھا جائے تو اپنے دعویٰ سے پہلے سے لے کر وصال تک بیشمار اشتہارات آپ نے شائع فرمائے۔یہ سب مذہبی دنیا کا ایک خزانہ ہیں۔آپ کی ایک تڑپ تھی کہ مسلمانوں کو بھی ، عیسائیوں کو بھی اور دوسرے مذہب والوں کو بھی تباہ ہونے سے بچائیں۔آپ اکیلے یہ کام کرتے تھے اور اس کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔بڑی بڑی تصنیفات تو آپ کی ہیں ہی۔آپ کی ہمدردی خلق کی تڑپ چھوٹے اشتہارات کے ذریعہ سے بھی دنیا کی اصلاح کا درد ظاہر کرتی ہے۔دنیا کی اصلاح کے اس درد کو قائم رکھنا اور آگے چلانا یہ آپ کی جماعت کے افراد کا بھی فرض ہے۔اس لئے اس طرف توجہ دیتے رہنا چاہئے۔