خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 181
خطبات مسرور جلد 13 181 12 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 مارچ 2015 ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 20 / مارچ 2015 ء بمطابق 20 امان 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : آج یہاں سورج گرہن تھا۔اسی طرح بعض اور ممالک میں بھی گرہن لگا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر خاص طور پر دعاؤں، استغفار ، صدقہ خیرات اور نماز پڑھنے کی ہدایت فرمائی ہے۔(صحيح البخارى كتاب الكسوف باب الصلوة في كسوف الشمس حدیث : 1044 ، صحیح مسلم کتاب الكسوف وصلاته باب ذکر النداء بصلاة الكسوف۔۔۔حديث : 2117) کسوف و خسوف کا ایک اہم نشان اس لحاظ سے جماعت کو جہاں جہاں بھی گرہن لگنے کی خبر تھی ہدایت کی گئی تھی کہ نماز کسوف ادا کریں۔ہم نے بھی یہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق یہ نماز ادا کی۔احادیث میں اللہ تعالیٰ کے خاص نشانوں میں سے ایک نشان سورج اور چاند گرہن کو قرار دیا گیا ہے۔(صحیح البخاری کتاب الكسوف باب صلاة النساء مع الرجال في الكسوف حدیث:1053) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق مسیح موعود کی آمد کی نشانیوں میں سے ایک بڑی زبردست نشانی سورج اور چاند گرہن تھا واللہ تعالیٰ کے فضل سے مشرق اور مغرب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تائید میں پورا ہوا۔پس اس لحاظ سے گرہن کی نشانی کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت سے ایک خاص تعلق ہے۔آج کا یہ گرہن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے نشان کے طور پر تو نہیں کہا جا سکتا۔جو