خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 1 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 1

خطبات مسرور جلد 13 1 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفه امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصره فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء بمطابق 02 صلح 1394 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: العزیز نئے سال کی مبارکباد آج کا جمعہ اس نئے سال 2015ء کا پہلا جمعہ ہے۔مجھے مختلف لوگوں کے نئے سال۔مبارکباد کے پیغام آرہے ہیں۔فیکسیں بھی اور زبانی بھی لوگ کہتے ہیں۔آپ سب کو بھی یہ نیا سال ہر لحاظ سے مبارک ہو۔لیکن ساتھ ہی میں یہ بھی کہوں گا کہ ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا فائدہ ہمیں تبھی ہو گا جب ہم اپنے یہ جائزے لیں کہ گزشتہ سال میں ہم نے اپنے احمدی ہونے کے حق کو کس قدر ادا کیا ہے اور آئندہ کے لئے ہم اس حق کو ادا کرنے کے لئے کتنی کوشش کریں گے۔پس ہمیں اس جمعہ سے آئندہ کے لئے ایسے ارادے قائم کرنے چاہئیں جو نئے سال میں ہمارے لئے اس حق کی ادائیگی کے لئے چستی اور محنت کا سامان پیدا کرتے رہیں۔شرائط بیعت اور ذمہ داریاں یہ تو ظاہر ہے کہ ایک احمدی ہونے کی حیثیت سے ہمارے ذمہ جو کام لگایا گیا ہے اس کا حق نیکیوں کے بجالانے سے ہی ادا ہو گا لیکن ان نیکیوں کے معیار کیا ہونے چاہئیں۔تو واضح ہو کہ ہر اس شخص کے لئے جو احمدیت میں داخل ہوتا ہے اور احمدی ہے یہ معیار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود مہیا فرما دیئے ہیں، بیان فرما دیئے ہیں اور اب تو نئے وسائل اور نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ سے ہر شخص کم از کم سال میں ایک دفعہ خلیفہ وقت کے ہاتھ پر یہ عہد کرتا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان فرمودہ معیاروں کو