خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 86
خطبات مسرور جلد 12 86 خطبه جمعه فرموده مورخه 07 فروری 2014ء نشانہ ہو گا۔پس تمہیں چاہیے کہ کامل تبدیلی کرو اور جماعت کو بدنام کرنے والے نہ ٹھہرو ( ملفوظات جلد 7 صفحہ 187 188 ) پس یہ وہ معیار ہے جو ہم سب نے حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے اور کرنی چاہئے۔تقویٰ پر چلنا ، اپنے اعمال کی اصلاح کرنا، اپنے ایمان کے معیار بلند کرنا، یہ باتیں کوئی معمولی باتیں نہیں ہیں۔ہم نے زمانے کے امام کو مانا ہے تو اُس کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ہمیں پوری طرح سعی و کوشش کرنی چاہئے۔ہر چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو ہمیں انجام دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔اور ہر بدی سے ہمیں مکمل طور پر نفرت کا اظہار کرنا چاہئے۔محبت، پیار اور اخوت کو بڑھانے کی ہمیں ضرورت ہے۔ہمیں ایک دوسرے کا مددگار بننے کی ضرورت ہے۔تبھی ہم اپنی بیعت کا حق ادا کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آج میں پھر یاد دہانی کے طور پر آپ کو اسلامی ممالک خاص طور پر سیر یا یا مصر وغیرہ جہاں فساد ہیں، خاص طور پر شام وہاں بہت زیادہ ظلم ہورہے ہیں، اُن کے لئے دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں، اسی طرح پاکستان کے احمدیوں کے لئے بھی۔پاکستان میں احمدیوں پر بہت ظلم ہورہے ہیں اور ہر طرح سے ان کو عدم تحفظ کا احساس دلایا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ اُن سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور یہ لوگ جو فتنہ پرداز اور امن برباد کرنے والے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ جلدی اپنی پکڑ میں لے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 28 فروری 2014 ء تا 06 مارچ 2014 ، جلد 21 شماره 09 صفحه 09:05)