خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 769 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 769

خطبات مسرور جلد 12 769 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 26 دسمبر 2014ء واشگاف الفاظ میں فرمایا ہے کہ اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں۔یہ وہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 281 اشتہار 7 دسمبر 1892ء اشتہار نمبر 91) یعنی یہی جلسہ ہے جس کے ذریعہ سے دنیا میں اسلام کا نام بلند ہونا ہے کیونکہ اس جلسہ میں آنے والے وہ کچھ سیکھیں گے جو ان کی علمی اور عملی حالتوں میں ایک انقلاب پیدا کرنے والا ہوگا اور پھر یہ علمی اور عملی انقلاب دنیا پر اپنی خوبصورتی ظاہر کر کے دنیا کو اسلام کی خوبصورتی اور اس کے سب سے کامل ہمکمل اور سب مذاہب سے بالا تر مذہب ہونا ثابت کرے گا کیونکہ صرف انسانی کوششیں ہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی تائید یہ کام دکھائے گی۔آپ علیہ السلام نے مزید واضح فرمایا کہ اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کے لئے قو میں طیار کی ہیں جو عنقریب اس میں آملیں گی کیونکہ یہ اُس قادر کا فعل ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں۔عنقریب وہ وقت آتا ہے بلکہ نزدیک ہے کہ اس مذہب میں نہ نیچریت کا نشان رہے گا اور نہ نیچر کے تفریط پسند اور اوہام پرست مخالفوں کا ، نہ خوارق کے انکار کرنے والے باقی رہیں گے اور نہ ان میں بیہودہ اور بے اصل اور مخالف قرآن روایتوں کو ملانے والے۔اور خدا تعالیٰ اس امت وسط کے لئے بین بین کی راہ زمین پر قائم کر دے گا۔وہی راہ جس کو قرآن لا یا تھا۔وہی راہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو سکھلائی تھی۔وہی ہدایت جو ابتداء سے صدیق اور شہید اور صلحاء پاتے رہے۔یہی ہوگا۔ضرور یہی ہوگا۔جس کے کان سننے کے ہوں سنے۔فرمایا: ”مبارک وہ لوگ جن پر سیدھی راہ کھولی جائے۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 281-282 اشتہار 7 دسمبر 1892 ء اشتہار نمبر (91) پس یہ جلسہ یقینا طبیعتوں میں انقلاب لانے کا ذریعہ ہے اور ہونا چاہئے۔دنیا میں جو جلسے ہوتے ہیں ان میں مختلف قو میں شامل ہیں کیونکہ یہ مختلف قوموں کے جلسے ہیں، مختلف ممالک کے جلسے ہیں۔افریقہ میں افریقن شامل ہیں۔مشرق بعید میں وہاں کے لوگ شامل ہیں۔یورپ میں، امریکہ میں بھی بہت سارے لوگ شامل ہو گئے ہیں۔عربوں میں شامل ہیں اور اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ کی عملاً تائید فرما دی ہے کہ قو میں تیار ہو کر اس میں مل رہی ہیں۔مختلف قومیں مسیح محمدی کی