خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 69 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 69

خطبات مسرور جلد 12 69 خطبه جمعه فرموده مورخہ 31 جنوری 2014ء عمل دیا ہے اُس پر عمل کرو۔پس یہ عمل اور دعا اور دعا اور عمل ساتھ ساتھ چلیں گے تو حقیقی اصلاح ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کے حصول کی توفیق عطا فرمائے۔آخر میں اس بات کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں ، جس نے آجکل ہر حقیقی مومن کو بے چین کر دیا ہوا ہے اور وہ مسلمان ممالک کی قابلِ رحم حالت ہے۔آج مسلم اُمہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کے ماننے والوں کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔پس یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس کے لئے بہت دعا کریں۔سیریا کے حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں۔حکومت نے بھی ظلموں کی انتہا کی ہوئی ہے اور حکومت مخالف گروپ جو ہیں انہوں نے بھی ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے۔دونوں طرف سے ظلم ہو رہے ہیں۔کسی کا قصور ہے یا نہیں ، بچوں ،عورتوں ، بوڑھوں کو بھی ظلموں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جب جس کو چاہیں پکڑ کے لے جاتے ہیں ، اور پھر بھوکا رکھا جاتا ہے، اذیت دی جاتی ہے۔بعض کی تصویریں دکھائی گئی ہیں اُن کو دیکھ کر تو آدمی کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ مسلمان مسلمان پر اس قدر ظلم کر رہا ہے اور غیر مسلموں کو موقع دے رہا ہے کہ اسلام پر اعتراض کریں۔گزشتہ دنوں بعض چودہ پندرہ سال کے لڑکوں کے انٹرویو دکھائے جا رہے تھے ، جو اپنے ماں باپ کو کھو بیٹھے ہیں یا کسی وجہ سے اُن سے علیحدہ ہو گئے ، کھانے پینے کے لئے اُن کو کچھ نہیں ملتا۔ادھر اُدھر ہاتھ مار کر گزارہ کرتے ہیں۔جب پوچھنے والے نے بارہ تیرہ سال کے لڑکے سے پوچھا کہ تم بڑے ہو کر کیا بنا چاہو گے۔تو اُس نے بڑے ہنس کر جواب دیا کہ ظاہر ہے کہ criminal بنوں گا۔ہم چور، ڈاکو ، بدمعاش اور دہشتگر بنیں گے، اس کے علاوہ ہم کیا بن سکتے ہیں تا کہ اپنے بدلے لیں۔اپنی کرسی بچانے کے لئے حکومت اور کرسی حاصل کرنے کے لئے اپوزیشن اپنی نسلوں کو برباد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ان ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔اور ظالموں کے تسلط سے عوام کو بچائے اور انہیں انصاف پسند حکام عطا فرمائے۔پاکستان میں بھی خاص طور پر احمد یوں پر ظلموں کی انتہا ہورہی ہے۔ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کی اذیتیں دی جارہی ہیں۔عام پاکستانی بھی ظلم کی چکی میں پس رہا ہے۔اور لگتا ہے کہ ان حالات کی جو شدت ہے وہ بڑھتی چلی جائے گی۔یہ دہشتگر دگروپ جو ہیں یہ بھی حکومتوں کے پیدا کردہ ہیں اور اس لئے ان پر قابو پانا بھی ان کے لئے مشکل ہے۔پس دعا ہی ہے جو ان ظالموں کو عبرت کا نشانہ بنا سکتی ہے۔بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔پاکستان سے بھی اللہ تعالیٰ ان ظالموں کو ختم کرے۔اسی طرح دوسرے