خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 739 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 739

خطبات مسرور جلد 12 739 50 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 دسمبر 2014ء خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسروراحمدخلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 12 دسمبر 2014ء بمطابق 12 فتح 1393 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج بھی میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت کے بعض واقعات پیش کروں گا۔چاہے ہمارے علم میں پہلے ہوں بھی لیکن حضرت مصلح موعود جس طرح بیان فرماتے ہیں اس سے بعض باتیں مختلف زاویوں سے سامنے آتی ہیں اور اس سے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام و مرتبہ اور آپ کے ساتھ تائیدات الہی کا ایک اور رنگ میں بھی پتا چلتا ہے۔سورۃ یونس کی آیت سترہ میں جو اصول اللہ تعالیٰ نے نبی کی صداقت کا بیان فرمایا ہے کہ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ۔یعنی پس پہلے میں تمہارے درمیان ایک لمبی عمر گزار چکا ہوں کیا تم عقل نہیں کرتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ یہ کہیں یا آپ نے کفار کو یہ کہا۔بہر حال یہ ایک اصول ہے نبی کی صداقت کا کہ جو اس کا ماضی ہے وہ اس کی زندگی کو ظاہر کرتا ہے۔حضرت مصلح موعود ایک جگہ اپنی تقریر میں فرماتے ہیں۔یہ تقریر کا موقع بھی اس طرح پیدا ہوا کہ قادیان میں مخالفین کے بعض بڑے بڑے مخالف علماء جمع ہوئے اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے خلاف بڑی دشنام طرازیاں کیں بڑی تقاریر کیں اور بڑا منصوبہ کر کے وہ جلسہ انہوں نے منعقد کیا اور ارادہ ان کا یہ تھا کہ فساد پیدا کیا جائے۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے فضل فرما یا کہ وہ فساد تو نہ کر سکے