خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 737 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 737

خطبات مسرور جلد 12 737 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 05 دسمبر 2014ء میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ خالد خدا کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے اور قبیلے کا بہترین نوجوان ہے۔تاريخ الطبری جزء 4 صفحه 82 ثم دخلت سنة ثلاث عشرة۔۔۔صفحه 242 ثم دخلت سنة سبع عشرة۔۔۔دار الفكر بيروت لبنان طبع ثانيه 2002ء) (مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحه 751 مسند خالد بن ولید حدیث نمبر 16947، 16948 عالم الكتب بيروت 1998ء) پس یہ تھا خوشدلی سے خلیفہ وقت کے فیصلے کو ماننا۔آج بھی بعض دفعہ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں عموما تو نہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں اطاعت کا جذبہ ہے لیکن بعض ایسے بھی ہیں جب کسی عہدے سے ہٹایا جائے تو سوال ہوتا ہے کیوں ہٹایا گیا ہے؟ کس لئے ہٹایا گیا ہے؟ کیا کمی تھی ہم میں؟ اگر یہ نمونے اپنے سامنے رکھیں جو تاریخ ہمیں دکھاتی ہے تو کبھی اس قسم کے سوال نہ اٹھیں۔بہر حال ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ آج بھی وہی قرآن ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے احکامات ہیں۔اسی رسول کی ہم پیروی کرتے ہیں جس نے ہماری رہنمائی کی ہے اور احادیث کی کتب میں ہمیں وہ رہنمائی مل بھی جاتی ہے لیکن مسلمانوں کی حالت کیا ہے؟ یا آپس کا فتنہ وفساد ہے یا دنیا کے آگے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ آج جو یہ پھوٹ ہے اور شیعہ سنی کے جھگڑے ہیں ، ( بلکہ اب تو اور بھی مزید قسیمیں ہوگئی ہیں)، یہ اطاعت سے باہر نکلنے کی وجہ سے ہی ہے۔یہ زوال ہے اگر آج آپس میں ایک ہو جا ئیں تو یہ اعتراض بھی مخالفین کے ختم ہو جائیں کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا تھا۔صحابہ کی یگانگت اور اطاعت ایسی تھی کہ اس نے دلوں کو فتح کر لیا تھا۔پس اس اتحاد کی ضرورت ہے اور خاص طور پر مسیح موعود کی جماعت کو، آپ نے اپنی جماعت کو توجہ دلائی کہ تم صحابہ کا نمونہ پیدا کرو تا کہ تمہاری سچائی کی تلوار دشمنوں کو کاٹتی چلی جائے۔اور یہ اس وقت ہوگا جب کامل اطاعت اور فرمانبرداری ہم میں سے ہر ایک میں پیدا ہوگی۔ہر ایک اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔اگر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی کامل اطاعت ہوگی تو اس نور سے بھی حصہ ملے گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا تھا۔پس یہ ایک احمدی کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر آطِیعُوا اللهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَأُولِى الْأَمْرِ مِنْكُمُ کا ایسا نمونہ بنیں جو دنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچنے والا ہو اور یہی وہ حربہ ہے جس سے ہم دنیا کے دل جیت سکتے ہیں، جس سے ہم دنیا کواللہ تعالیٰ اور