خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 664
خطبات مسرور جلد 12 664 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 نومبر 2014ء (Nagbina) کی جماعت جو ہے یہ عموماً کمزور جماعت ہے۔قربانی کے لحاظ سے بھی کمزور ہے تو ان کو کہہ کر تو گئے تھے کہ مغرب کے وقت پہنچیں گے لیکن جس جماعت میں گئے ہوئے تھے وہ بڑی بھی تھی اور وہاں مصروفیت بھی زیادہ ہوگئی، اس لئے دیر ہو گئی تو عشاء کی نماز ہو گئی۔جب عشاء کے وقت پہنچے ہیں تو کہتے ہیں کہ اس جماعت میں بھی پہلی بار یہ دیکھنے میں آیا کہ 170 احباب انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ہم تو یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔آپ نے کہا تھا کہ خلیفہ وقت نے کہا ہے کہ تمام کو شامل ہونا چاہئے تو ہم احباب یہاں تحریک جدید کا چندہ دینے کے لئے بیٹھے ہیں۔تو جماعت کے افراد کی یہ روح ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ چندہ دینے والے نہیں یا کمزور ہیں لیکن جب صحیح رنگ میں ایک تحریک کی جائے۔ان کو بتایا جائے۔اہمیت بتائی جائے کہ مالی قربانی کی کیا اہمیت ہے؟ کیا کیا کام ہیں؟ جب لوگوں پر یہ واضح ہو جائے تو پھر ہر وقت وہ قربانی کے لئے تیار ہوتے ہیں۔پس اگر کمزوری ہے تو نظام میں کمزوری ہوتی ہے۔لوگوں کے ایمان میں اللہ کے فضل سے کوئی کمزوری نہیں ہے۔پھر لائبیریا کے ہی امیر صاحب لکھتے ہیں کہ بلاور ( Blavor) کے گاؤں میں اس سال نئی جماعت بنی ہے۔اس گاؤں کی کوئی سڑک نہیں ہے بلکہ کچا راستہ بھی نہیں جاتا ایک پگڈنڈی جاتی ہے اور اس پر بھی جگہ جگہ نالوں کے اوپر درخت کے تنوں سے پل بنے ہوئے ہیں اور ان درختوں کے اوپر سے گزرنا پڑتا ہے۔کہتے ہیں ہمارے لوکل معلم وہاں دورے پر گئے۔نئی جماعت تھی۔اس کو بتایا کہ مالی قربانی کیا ہوتی ہے اور تحریک جدید کا تعارف کروایا کہ اگلے ہفتے پھر آئیں گے۔تو وہاں کے لوگوں نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم بڑی دور دراز کی جماعت ہیں۔جنگل میں رہتے ہیں۔غریب لوگ ہیں لیکن راستہ ایسا ہے کہ تمہیں دوبارہ آنے کی تکلیف کی ضرورت نہیں۔ہمیں سمجھ آگئی ہے کہ چندے کی اور مالی قربانی کی کیا اہمیت ہے تو جو بھی ہمارے پاس ہے ، ہم سے ابھی لے کر جاؤ۔بجائے اس کے کہ دوبارہ آؤ اور پھر دوبارہ اس رستے کی تنگیاں اور تکلیفیں تمہیں برداشت کرنی پڑیں۔تو یہ دیکھیں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ ان دور دراز لوگوں کے دلوں میں بھی ڈال رہا ہے جن میں ابھی احمدیت آئی ہے اور حقیقت میں ان کو پوری طرح اس تعلیم کا اور اہمیت کا اندازہ ہی نہیں ہوا لیکن باوجود اس کے قربانیوں میں وہ پہلے دن سے ترقی کر رہے ہیں۔پھر بینن کے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ پورتونو دو کے ایک مشہور احمدی مشہودی صاحب ہیں۔انہوں نے ایک ہزار پاؤنڈ سے زیادہ کی قربانی کی۔اب افریقہ کے ملکوں میں اتنی بڑی قربانی بہت بڑی چیز ہے۔جب ان کو مبلغ نے کہا کہ اتنی قربانی آپ کر رہے ہیں۔وقف جدید کا بھی چندہ ہے اور دوسرے