خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 57
خطبات مسرور جلد 12 57 52 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 جنوری 2014ء آمد سال کے شروع میں ادا کر دیا کرتے تھے۔آپ کے پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اور پانچ بیٹے ہیں۔ایک بیٹی لئیقہ فوزیہ صاحبہ نائیجیریا میں ہے۔وہ بھی ڈاکٹر ہیں اور (ان کے میاں ) واقف زندگی ڈاکٹر ملک مدثر احمد صاحب ہیں۔دونوں ہی ڈاکٹر لعیقہ فوزیہ بھی اور اُن کے میاں ڈاکٹر مدثر بھی وقف زندگی ہیں۔نائیجیریا میں خدمات بجالا رہے ہیں۔اسی طرح ان کے پوتے مکرم سهیل مبارک شر ما صاحب مربی سلسله آج کل صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی حیثیت سے خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کی اولاد کو اور نسل کو احسن رنگ میں اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور وفا سے اس تعلق کو قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 14 فروری 2014 ء تا20 فروری 2014 ءجلد 21 شمارہ 07 صفحہ 05 تا09)