خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 605 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 605

خطبات مسرور جلد 12 605 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 اکتوبر 2014ء سے آپ کو سخت نفرت تھی۔آپ کی موجودگی میں اگر کوئی عورت کسی دوسری عورت کے متعلق منفی رنگ میں بات کرتی تو بلا تردد کہ دیا کرتی تھیں کہ میں کسی کا گوشت کھانا نہیں چاہتی۔چنانچہ کسی کو آپ کے سامنے غیبت کرنے کی جرات نہ تھی۔کاش کہ یہ عادت نہ صرف عورتوں میں بلکہ مردوں میں بھی پیدا ہو جائے تو بہت قسم کے جھگڑے جو ہیں فساد جو ہیں رنجشیں جو ہیں وہ ہماری جماعت میں سے دور ہو جایا کریں۔خلافت اور خلیفہ وقت سے عشق کی حد تک پیار تھا اور خلیفہ وقت کی اطاعت کو اولین ترجیح دیتیں۔حضرت خلیفتہ اسح الثالث کے امریکہ کے دورے کے دوران ایک یو نیورسٹی میں پردے کی اہمیت پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا خطاب سن کر اسی وقت حجاب لے لیا اور اس زمانہ میں اپنے علاقہ میں واحد خاتون تھیں جو اسلامی پردے میں نظر آتی تھیں۔دعا کے لئے باقاعدہ لکھا کرتی تھیں۔بڑا تعلق رکھنے والی تھیں۔یہاں بھی جلسوں پر آئی ہیں۔کئی دفعہ مجھے ملتی رہیں۔بڑا اخلاص اور وفا کا ان کا تعلق تھا۔نیشنل سیکرٹری وقف جدید، صدر لجنہ نارتھ جرسی جماعت اور یوایس کی نیشنل رشتہ ناطہ ٹیم کی ممبر کے طور پر ان کو خدمت کی توفیق ملی۔اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔ان کے پسماندگان میں خاوند مکرم جلال الدین لطیف صاحب کے علاوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔تمام بچے سلسلہ کے کاموں میں حصہ لینے والے اور جماعتی عہدوں پر فائز ہیں۔پورا خاندان ہی اللہ کے فضل سے انتہائی وفا کا تعلق رکھنے والا ہے۔جلال صاحب خود بھی، بچے بھی خدمت کرنے والے ہیں۔ان کی بیٹی تو میرے خیال میں سب سے زیادہ اخلاص و وفا میں بڑھی ہوئی ہے۔ہر سال یہاں جلسے یہ آتی ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان سے پیار اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔ان کے خاوند اور بچوں کو بھی حوصلہ دے اور صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمیشہ ان کی مشکلات دُور فرمائے۔ایک جنازہ کیونکہ حاضر بھی ہے اس لئے نماز جمعہ کے بعد میں باہر جاکے نماز جنازہ پڑھاؤں گا۔احباب یہیں مسجد میں ہی صفیں درست کر کے نماز پڑھیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 اکتوبر 2014 ء تا 30 /اکتوبر 2014 ءجلد 21 شمارہ 43 صفحہ 05 تا09)